آپ کی اہلیہ کو چاہیے کہ روزانہ سورہ مریم کی تلاوت کریں۔حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰها} (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھے اور ہر بار والشمس کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھے۔ اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائے۔ (اشرف العملیات) حفاظتِ حمل وبچہ:وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَحفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر باندھ دیں،
پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے باندھ دیں۔(اعمال قرآنی)4۔حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہے۔دورا ن حمل حاملہ اور حمل کی حفاظت کیلئے لاکھ جتن کیے جاتے ہیں ۔ میرے پاس بھی آٹھ ایسے طاقتور روحانی راز ہیں‘ جو میں قارئین عبقری کی نذرکرتا ہوں۔ ان شاء اللہ یہ اعمال کرنےسے حمل اور حاملہ کی مکمل حفاظت رہتی ہے۔بلڈپریشر بڑھ جائے تو یَاقَوِیُّ گیارہ مرتبہ پانی پر دم کر کے پی لیں۔حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے مرتبہ یَامُبْدِیُٔ یَاسَلَامُ حمل قرار پانے کے بعد روزانہ پڑھیں۔اکتالیس دن سورۃ کوثر کی تلاوت بعد از نماز فجر کریں۔سورۃ الشمس کو اکتالیس مرتبہ بعد نمازاشراق پڑھیں
اور پانی پر دم کرکے پئیں انشاء اللہ حمل محفوظ اور بچہ سلامت رہے گاروزانہ تین سو بارہ دفعہ یَارَقِیْبُ کا ورد کریں اور سات دفعہ پانی پر پڑھ کر پئیں۔یَامُغْنِیُ(اے کسی کی پروا کرنے والے) اگر مرد ستر مرتبہ پڑھ کر عورت کے پاس جائے تو انشاء اللہ کبھی بچہ ضائع نہ ہوگا۔جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو۔ وہ اجوائن اور کالی مرچ دونوں چیزیں لیکر سوموار کے روز دوپہر کو چالیس دفعہ سورۃ الشمس اوّل آخر درود شریف پڑھ کر اس کو حمل کے شروع سے لیکر بچے کے دودھ چھڑانے تک مسلسل کھائے۔انشاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا ۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکو اکسٹھ مرتبہ لکھ کر تعویذ بناکر پاس رکھیں ان شاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا۔
آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے انہیں جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔ القرآن جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہر کسی کو ہی اولاد چاہیے اور ہر کوئی ہی یہ چاہتا ہے کہا س کی جو اولاد ہو وہ ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رہے۔ ہر قسم کی نظرِ بد سے ہر قسم کے خطرات سے ہر قسم کے جادو ٹونوں سے۔ اللہ ہمیں ان قسم کے تمام مسئلوں سے دور ہی رکھیں اور ایک صحت مند اولاد نصیب فر ما ئیں آ مین۔