Home / صحت / گرمیوں میں فریج کے اندر 5 روپے کا سکہ

گرمیوں میں فریج کے اندر 5 روپے کا سکہ

آپ کو فریج میں ایک سکہ ضرور رکھنا چاہئے ،وجہ جان کر آپ ابھی فریج میں سکہ رکھنے دوڑ پڑیں گے ۔۔۔لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اب ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ بعض اوقات فریج کئی گھنٹے کے لئے بند ہو جاتی ہے اور اس میں پڑے کھانوں کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، خاص طور پر فریزر میں رکھی وہ اشیاء جنہیں ایک بار غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے۔اگر تو آپ گھر پر ہی ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ سارا دن باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ فریج کچھ گھنٹوں کے لئے بند تو نہیں رہی، یعنی فریزر میں رکھی اشیاء غیر منجمد ہونے کے بعد دبارہ فریز تو نہیں ہو رہیں؟ یہ جاننے کے لئے آپ کو کسی جدید ٹیکنالوجی نہیں بلکہ صرف ایک سکے کی ضرورت ہے۔

یہ سادہ ٹیکنالوجی کچھ اس طرح ہے کہ ایک پیالے میں پانی ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیجئے اور جب یہ برف بن چکا ہو تو اس کے اوپر ایک سکہ رکھ دیجئے۔ اسے فریزر میں رکھ چھوڑیں۔ اب آپ جب ضرورت ہو اسے چیک کر سکتے ہیں۔ اگر سکہ برف کے اوپر ہی پڑا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر یہ نیچے بیٹھ چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کافی گھنٹے بند رہی ہے جس کے باعث برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔ اس صورت میں آپ کو وہ کھانے باہر نکال دینے چاہئیں جنہیں دوبارہ فریز کر کے استعمال کرنا مناسب نہیں۔آپ ان غذاؤں کے بارے میں جان لیں۔ جو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہیں۔ ہمارے ہاں مختلف غذائیں یہ سوچ کر فریج میں رکھ دی جاتی ہیں۔ کہ اسطرح یہ تروتازہ رہیں گی۔ اور ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔ تاہم لوگوں کی بڑی اکثریت اس سے ناواقف ہے۔

کہ بعض غذاؤں کو فریج میں رکھنا فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس عمل سے یہ غذائیں اپنی افادیت یا ذائقہ کھو دیتی ہیں۔ ان غذاؤں میں پہلی غذا ہے آٹا۔ جب تک ہمارے گھروں میں فریج نہیں تھا۔ تب تک خواتین اتنا ہی آٹا گوندھتی تھیں۔ جتنا ایک وقت کےلیے استعمال کیا جاسکے۔ لیکن جیسے جیسے سہولیات آنے لگیں اس کے ساتھ سستی اور کاہلی بڑھنےلگی۔ اور اب ایک ہی وقت میں اتنا ہی آٹا گوندھ لیا جاتا ہے۔ جو کئی اوقات کےلیے کافی ہوجاتا ہے۔ا ور اس کےبعد اس کو فریج میں رکھ دیا جاتا ہے۔ ماہرین کےمطابق ایسا آٹا جس کو فریج میں رکھ کراستعمال کیا جائے۔ وہ انسانی صحت کےلیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق دراصل فریج میں مختلف کھانےپینےکی چیزیں رکھی ہوتی ہیں۔ اور ان میں مختلف بیکٹیریاز ہوتے ہیں۔

جوبڑے آسانی سے آٹے کی طرف منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگرآپ فریج میں آٹا رکھتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ایک دن رکھیں ۔ اس سے زیادہ نہ رکھیں ۔کیونکہ اس سے آپ کو مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں۔ خربوزے : خربوزے کو اگر کاٹ کر فریج میں رکھا جائے تو اس میں شامل متعدد اینٹی آکسیڈ ینٹس ختم ہوجاتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق خربوزوں کو کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ اس طرح پھل میں شامل اجزاء جیسا کہ بیٹا کیروٹین وغیرہ بڑھ جاتے ہیں۔ جو صحتمند جلد اور بینائی کےلیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوا اینٹی آکسیڈینٹس کی نشوونما کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔ لہسن: لہسن کو فریج میں رکھنا اس میں موجود دیگر اشیاء کے اندر بوبو پیدا کردیتا ہے۔

جبکہ یہ نرو اور پھپھوندی زدہ بھی ہوسکتا ہے۔ فریج کے مقابلے میں لہسن کو کچن کے کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ شہد : شہد کو کبھی بھی فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ خود ہی ہر حال میں ٹھیک رہتا ہے۔ بلکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا۔ بس آپ کو اس کاڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے۔ فریج میں رکھنے سے شہد کی قلمیں بن جاتی ہیں۔ اور ذائقے اور تاثیر دونوں میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے۔ پیاز: اس سبزی کو تازہ رہنے کےلیے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا کاغذ کے کسی تھیلے میں انہیں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ مگر آلوؤں کے قریب نہ رکھیں۔ کیونکہ پیاز میں سے ایسی گیس اور نمی خارج ہوتی ہے۔ جو آلوؤں کو جلد خراب کرسکتی ہے۔

About admin

Check Also

جلد حاملہ ہونے کے لئے یہ عمل کریں! پہلی رات حمل ٹھہرانے کا عمل

یہ عمل اور وظیفہ ان تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لئے ہے جن کو اولاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *