کچے دودھ سے بنی کریم ٹماٹر کے ملاپ سے آپ کے چہرے کا کالا پن دور کرے گی آپ کی سکن نرش ہوگی اس کی بہتر نشونما ہوگی یہ خاص ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنا رنگ قدرتی طریقے سے گورا کرنا چاہتے ہیں ان ریمیڈی سے آپ کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی پہنچے گا یہ چھائیوں اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ کرے گی اور چہرے کو مکمل طورپر صاف شفاف اور گورا بنائے گی ۔اس سکن وائٹننگ ریمیڈی کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک چھوٹا ٹما ٹر لے لیجئے اور اسے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیجئے ۔ٹماٹر فوری طور پر رنگت نکھارتا ہے اس میں وٹامنز سی کی بہتات ہوتی ہے۔یہ دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کا بھی بہترین علاج ہے خاص طور پر گرمیوں میں اس کے استعمال سے رنگ صاف شفاف ہوجاتا ہے ۔
اب کچے دودھ سے بنی ایک خاص سکن وائٹننگ کریم بناتے ہیں ۔ایک شیشے یا پلاسٹک کی صاف پیالی لیجئے۔ آدھا کپ کچا دودھ اس میں شامل کیجئے۔دودھ خالص ہونا چاہئے ڈبے والے دودھ کے استعمال سے اجتناب کیجئے۔کچا دودھ ایک زبر دست سکن وائٹننگ اینڈ کلینزنگ اجزاء ہیں۔ یہ آپ کی جلد کی گہرائی سے صفائی کر کے اسے چمکدار اور گوری گوری بنائے گا۔اب اس میں خالص عرق گلاب ایک چمچ شامل کیجئے۔عرق گلاب سے آپ کی جلد کے تمام مسائل حل ہوں گے یہ آپ کی سکن پر موجود تمام میل کچیل کا صفایا کرے گا اس کے استعمال سے آپ کا چہرہ صاف شفاف اور گورا ہوجائے گا ۔اب اس میں ایک چمچ کھیرے کا رس شامل کیجئے۔کھیرے کو چھیل کر بلائنڈر میں ڈال کر پیسٹ کی شکل میں بنا لیجئے اور اس پیسٹ میں سے رس چھان لیجئےچھلنی کی مدد سے۔
کھیرا سکن کی خوبصورتی کے لئے بہترین نیچرل اجزاء ہیں۔ یہ اوپن پورز کا بھی بہترین علاج ہے۔اب اس میں لیموں کا فریش رس ایک چمچ شامل کیجئے ۔لیموں کے استعمال سے آپ کی جلد جوان اور گوری ہوگی ۔یہ آپ کے چہرے سے ایکنی پمپلز کے نشانوں کا صفایا کرے گا چونکہ اس میں تیزابیت موجود ہوتی ہے اس لئے یہ آپ کے کالے رنگ کو کاٹ کر گورا بنائے گا اور اب چمچ کی مدد سے تمام اجزاء اچھی طرح مکس کر لیجئے اور پندرہ منٹ تک کے لئے پیالی کو ڈھانپ کر ایک جگہ پر رکھ دیجئے۔ 15 منٹ کے بعد دودھ گاڑھا ہوجائے گا۔
اب اس کچے دودھ کی چھلنی کی مدد سے کریم نکال لیجئے اور پانی علیحدہ کر لیجئے۔اب اس کریم کے استعمال کا طریقہ نوٹ فرمائیے:اپنا چہرہ اور گردن کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھو کر خشک کر لیجئے اور پھر ٹماٹر کا وہ ٹکڑا جو ہم نے کاٹ کر رکھا ہوا تھا اس کو اس کریم میں ڈپ کیجئے اور اپنی سکن پر مساج کرتے ہوئے لگائیے ۔پانچ منٹ تک یہ عمل کرتے رہئے اور پھر پندرہ منٹ تک سکن کھلی چھوڑ دیجئے اور پندرہ منٹ بعد دھو لیجئے صابن کے استعمال سے اجتناب کیجئے۔اس ریمیڈی کو ہفتے میں 1 بارضرور استعمال کیجئے۔