عرق النساء کا درد ریڑھ کی ہڈی کی نچلے حصے میں نروز کے دبنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور ریڑھ کی ہڈی کے آخر ی مہرے سے نکلنےوالی رگ شیاٹیکا میں منتقل ہوجاتی ہے۔ اس لیے اس درد کو شیاٹیکا کا درد بھی کہاجاتاہے۔ شیاٹیک نرو کو انسانی جسم کی طویل ترین رگوں میں تصور کیا جاتا ہے ۔جو کولہوں اور ٹانگ سے گزرتی ہوئی پاؤں تک پہنچ جاتی ہے۔ یہی ٹانگوں کو حرکت دینے ، توانائی اور احساس کو بے داغ رکھنے کاباعث بنتی ہے۔لیکن جب درد کولہوں سے پاؤں تک اس نرو میں چلتاہے۔ توبڑوں بڑوں کی چیخ نکل جاتی ہے۔دنیا میں پوری آبادی چالیس فیصد لوگ اس دردکا شکار ہوتے ہیں۔ پچاس کی عمر کے قریب یہ درد زیادہ متاثر کرتا ہے۔ مردوں کی نسبت عورتوں میں اس درد کی ریشو زیادہ ہے۔ اس درد کی بہت سی وجوہات ہیں۔
جیسا کہ کمر کو شدید جھٹکا لگنا، ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا ہل جانا، مہروں کے درمیان خلاکم یا زیادہ ہوجانا، کولہے کے پٹھوں کی سوزش، غلط طریقوں سے چلنے، بیٹھنے ، اٹھنے ، عمر کے ساتھ ہونے جسمانی توڑ پھوڑ، اونچی ایڑی پہننےوالی خواتین اس مرض کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ ان وجوہات پر قابو لیں ۔ تو آپ عرق النسا ء کے درد سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتےہیں۔ اجزائے نسخہ بتاتے ہیں۔ آپ نے ایلو ا پچاس گرام لینی ہے۔ یہ ایلو ویراجیل کی خشک فارم ہے۔ ہر پنساری سے آسانی سے مل جاتا ہے۔ زمین پر گرائیں تو ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔ یہ اس کے اصلی ہونے کی پہچان ہے۔ سرنجان شیریں پچاس گرام لینی ہے۔ یہ بھی پنساری سے آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایلوویرا جیل حسب ضرورت لینی ہے۔
یہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ ورنہ پنسار سے آسانی سے مل جائےگا۔ سرنجان شیرین اور ایلو بتائی گئی مقدار کے مطابق پیس کر سفوف بنا لیں۔ آپ اس کی مقدار بڑھا اور کم بھی کرسکتےہیں۔ اب اس سفوف میں ایلو جیل اتنی ڈالیں۔ کہ یہ مکس کرنے پر گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ اب اس پیسٹ چنا برابرگولیاں بنائیں ۔ اور سائے میں رکھ کر خشک کرلیں۔ صبح ، دوپہر اور شام کھانے کےبعد ایک گولی دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اور ساتھ میں اپنی خوراک میں دہی ، مکھن اور دیسی گھی کا استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔ ہوسکتا ہے۔ اس دوائی سے آپ کو دو تین موشن آئیں گے۔ آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ یہ طویل موشن ہیں۔ ناشتے میں دہی کا استعمال کریں۔ یہ موشن رک جائیں گے ۔ اس نسخہ کو آپ نے صرف پندرہ دن استعمال کرنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کا درد ٹھیک ہوجائےگا۔