بادام کا گھوٹا جسے ہم سردائی بھی کہتے ہیں۔ اگر اس کو صیحح طریقے اور خاص وقت پر پیا جائے۔ تو معدے کی گرمی ، پیشاب اور منی کے قطروں کا گرنا، جگر کی گرمی ، ہاتھ پاؤں کی جلن، بالوں کی نشوونما میں مضبوطی ، ذہنی کارکردگی میں اضافہ اور ایسے بہن بھائی جو نظر کی کمزوری کا شکار ہیں۔ ان کی آئی سائیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ اس کا ایک گلاس پینے سے سخت ترین گرمی بھی آپ کے جسم پر اثڑ نہیں کرے گی ۔ اس گھوٹے کو بنانے کیلئے جو اجزاء چاہئیں وہ نوٹ کرلیں ۔یہ تمام اجزاء آپ کو کسی بھی پنساری یا جنرل سٹور سے آسانی سے مل جائیں گے ۔ پہلی چیز آپ نے چار مغز لینے ہیں یہ آپ نے ایک کھانے کا چمچ لینا ہے ۔ خشخاش آپ نے ایک کھانے کا چمچ لینا ہے ۔ خشخاش خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ صاف ستھرا ہو ۔
آپ نے بادام بیس عدد لینے ہیں ۔ ثابت بادام لیکر ان کا چھلکا اتارنا ہے ۔ چینی آدھا کپ یا حسب ذائقہ استعمال کریں ، سبز الائچی تین عدد لینی ہے ۔ اب چار مغز خشخاش اور بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ یہ تینوں اجزاء ہم نے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیئے تھے ۔پانی میں بھگونے سے پہلے ان اجزاء کو دوسے تین بار میں پانی میں اچھی طرح دھو لیں ۔ پھر بادام کے چھلکے اتار لیں ۔مغز اورخشخاش کا پانی نکال لیں ان اجزاء کو مٹی کی لنگڑی میں ڈال کر پسائی کریں۔ پسائی جتنی اچھی کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا ۔ پسائی ہمیشہ مٹی کی لنگڑی میں کریں اس سے اجزاء کی غذائیت خراب نہیں ہوتی ۔ جبکہ جو سردائی بازار یا روڈ کے کنارے سٹالوں سے پیتے ہیں ان کی رگڑائی سٹیل کے برتن میں مشین کے ذریعے ہوتی ہے ۔ جس سے غذائیت برقرار نہیں رہتی ۔
سردائی میں نا بادام اصل ہوتے ہیں اور نہ ہی دوسرے اجزاء اس لیے بہتر ہے۔کہ گھر میں خود بنا کر اس سردائی کو استعمال کریں ۔ گرمیوں میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ اگر اس سردائی کو چھانے بغیر پیا جائے جس کی ناصرف غذائیت بڑھتی ہے بلکہ قض کیلئے بہت مفید ہے ۔ پھر کسی علیحدہ برتن میں چینی کو گھول لیں اور پانی چار گلاس سے زیادہ نہ لیں ۔ اب اس پانی کو لنگڑی میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور سردائی کو ٹھنڈا کرلیں ۔ آپ نے اس سردائی کا ایک گلاس روزانہ خالی پیٹ پی لیں ناشتہ کم ازکم ایک گھنٹہ ٹھہر کرکریں ۔ سر کے بالوں سےلیکر پاؤں کے ناخنوں تک آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا چاہے آپ گرمی میں سارا دن کام کریں ۔ گرمی کا اثر ختم ہوجائیگا۔