Home / آرٹیکلز / دس روپے کی یہ چیز کمرے میں رکھ لیں

دس روپے کی یہ چیز کمرے میں رکھ لیں

مچھر بظاہر ایک چھوٹا سا اڑنے والا کیڑا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس چھوٹے سے کیڑے کو دنیا کا سب سے خطرناک ترین جاندار تسلیم کیا جا چکا ہے مچھروں کے سیزن میں ان سے بچنے کے لئے سخت احتیاط کرنی پڑتی ہے خاص طور پر اگر گھر میں چھوٹے بچے موجود ہو تو انہیں مچھروں سے بچانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے مچھر جو کہ رات کو اچھی طرح سونے بھی نہیں دیتے ان کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی چبھن اور پروں سے پیدا ہونے والی آواز دونوں تکلیف دہ امر ہوتے ہیں اور اسی مچھر کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا ڈینگی اور مختلف ممالک میں ذیکا وائرس جیسے امراض وبا کی صورت میں پھیل رہے ہوتے ہیں اور ان بیماریوں کے نتیجے میں ہر سال دس لاکھ سے زائد افراد م و ت کا شکار ہوجاتے ہیں ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی رہائش گاہ دفاتر سکول یا کام کرنے کی جگہ ان مچھروں سے بالکل پاک ہو ۔موسم گرما کو مچھروں کا سیزن بھی قرار دیا جاتا ہے

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ان کیڑوں کو آسانی سے خود سے دور رکھ سکتے ہیں ماہرین نے اس سلسلے میں تحقیقات کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مچھروں کو کاربن ڈائی آکسائیڈ پسند ہے اور چونکہ انسانی جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا رہتا ہے جب آپ کا جسم گرم ہو یا آپ ورزش کررہے ہوتے ہیں تو زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں اس لئے مچھروں کا انسان کی ناک میں دم کردینا کوئی غیر فطرتی عمل نہیں ہے مچھروں سے بچنے کے لئے لوگ مہنگے سے مہنگے کیمیکلز وغیرہ کا استعمال بھی کرتے ہیں گھر میں سپرے کرتے ہیں لیکن اس سے کوئی خاص اثر نہیں ہو پاتا اب ان جان لیوا مچھروں سے بچنے کے لئے گھریلو نسخے کا استعمال کریں جس سے مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئے گا اس نسخے کا ایسا حیرت انگیز فائدہ ہے کہ پوری دنیا ہی اس نسخے کی دیوانی ہوگئی ہے ۔ مچھروں کو لہسن پسند نہیں ہے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ لہسن کے پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مل لیتے ہیں

انہیں مچھروں کا ڈر نہیں رہتا اس کے لئے آپ لہسن کے تیل اور پیٹرولیم جیل اور موم کو ملا کر ایم سلوشن بنالیں جو مچھروں سے تحفظ دینے والا ایک قدرتی نسخہ ثابت ہوگا لہسن کی بو عام طور پر مچھروں کے لئے ناگوار ہوتی ہے چنانچہ لہسن کو بھی مچھروں کے لئے زہر قاتل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے آپ لہسن کو کچل کر اس میں پانی ملا کر اور پھر کچھ منٹ کے لئے ابال لیں اس مرکب کو کمروں میں سپرے کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لہسن میں پایا جانے والا سلفر کمپاؤنڈ مچھروں کو انسان پر حملہ آور ہونے سے روکتا ہے لہذٰا مچھروں سے حفاظت کے طورپر لہسن کھا یا بھی جاسکتا ہے لہسن کی بو مچھروں کو ہمیشہ دور رکھنے میں مدد دیتی ہے درحقیقت اس کے لئے لہسن ہاتھ یا جیب میں رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اس کے چند ٹکڑے کھا لینے سے بھی خ و ن چوسنے والے ان کیڑوں کو دور رکھنے کے لئے کافی ثابت ہوتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *