Home / آرٹیکلز / آلو بخارا کا خاص استعمال اثردار علاج اور قیمتی فوائد

آلو بخارا کا خاص استعمال اثردار علاج اور قیمتی فوائد

آلو بخار ا بے شمار خوبیوں اور قیمتی فوائد سے بھرپور گرمیوں کے توڑ کا بہترین علاج ہے۔ جگر ،معدے اور مثانے کی گرمی ، قبض اور موٹاپے جیسی سو سے زائد بیماریاں آلو بخارے کی مناسب مقدار اور خاص طریقہ استعمال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ آپ کو بتائیں گے کہ آلو بخار ے کی کونسی قسم کتنی مقدار میں کھانی چاہیے ۔ آلو بخارے کا مزاج کیا ہوتا ہے؟ اور کس مزاج کے لوگوں کو کتنا آلو بخار ا کھانا چاہیے ؟ آلو بخارا کھانےسے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اور کونسی خطرنا ک بیماریاں صر ف آلو بخارے کھانے سے ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ یہ سب آپ کو بتائیں گے ۔ آلو بخارے کی غذائیت کی بات کریں گے ۔ تو یہ وٹامنز اور منرلنز کا مکمل خزانہ ہے۔ اس میں وٹامن اے ، سی ، کے اور بی ون وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جبکہ منرل میں میگنیشیم ، زنک ، کیلشیم ، آئرن اور پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈائیٹری فائبر اور لو کیلوریز کا بھی بہترین سورس ہے۔ آلو بخارا کا مزاج دوسرے درجے میں سرد تر ہوتا ہے۔

سائز اور رنگ کے لحاظ آلو بخار ے کی کم وبیش بیس اقسام مومود ہیں۔ جبکہ پاکستان، افغانستان اور ایران میں پیدا ہونے والا گہرے جامنی رنگ کا آلو بخارا تمام اقسام سے زیادہ ذائقہ دار مانا جاتا ہے۔ اب جان لیتے ہیں آلو بخارے کا بیماریوں کےمتعلق خاص استعمال اور فوائد: آلو بخارے میں کیونکہ آئرن وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو خ ون کی کمی کو پور ا کرنے کا بہترین سورس ہے۔ دن میں چار سے پانچ دانے آلو بخارا کھانےسے دوران خ ون میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

اور خ ون میں موجود کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔ جس سے دل کا دورہ اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ آلو بخارا اینٹی آکسیڈ ینٹس پھل ہونے کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادوں کو پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے۔ جسم ڈی ٹاکسی فائز ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس سے جسم خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ آلو بخارا کا شربت د و سے تین دن پینے سے ہی گردے اور پتے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر پیشاب کے راستے خارج ہوجاتی ہے۔

آلو بخارا کا شربت بنانے کےلیے آدھا کلو آلو بخارے کو ایک لیٹر پانی میں ڈالیں۔ اور ساتھ میں آدھا کپ چینی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر آلو بخارے کو بوائل کرلیں۔ جب آلو بخارے بوائل ہوجائیں تو ان کے چھلکے اور بیج نکال کر آلو بخارے کے پلپ کو پانی میں گرینڈ کرلیں۔ اب اس شربت کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔ اور بے حد قیمتی فوائد حاصل کریں۔

آلو بخارا کا استعمال معدے کی گرمی ، جگر کی گرمی اور مثانے کی گرمی کوختم کرتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں جسم میں گرمی کی شکایت رہتی ہے۔ وہ آلو بخارے کا شربت دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ گرمی دانے ، چہرے کا پیلا پن اور چھائیاں آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گی۔ اور چند دن میں ہی چہر ہ سرخ گلابی اور دلکش نظر آئےگا۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *