Home / آرٹیکلز / سخت سے سخت مصیبت درپیش ہو

سخت سے سخت مصیبت درپیش ہو

آپ جب بھی اپنے آس پا س نظر دوڑائیں تو ہر شخص پریشان دکھی غموں سے چور جادو جنات سے پریشان اور نفسیاتی دماغی مریض قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا اور خطرناک بیماریوں میں گھرا نظر آئے گا یہ دنیا اگرچہ مصیبتوں پریشانیوں مصیبتوں اور غموں کا گھر ہے کوئی اولاد کی نافرمانیوں کی وجہ سے پریشان اور کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان اور بعض خواتین اپنے خاوند کی بےراہ روی کے متعلق پریشان و غمگین رہتی ہیں تو کچھ لوگ مال و اسباب کے ختم ہوجانے پر غم میں ڈوبے رہتے ہیں غم دوکھ اور پریشانی کا آجانا کوئی نئی بات نہیں یہ اس کائنات کے افضل ترین انسانوں یعنی انبیاء کرام کو بھی آئی لیکن انہوں نے اس کا آسان حل بھی بتادیا کہ آپ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں تو اس کا حل بھی قرآن اور اسلام میں موجود ہے ۔ یہ وظیفہ لاکھوں لوگوں کے مشاہدات کے بعد تحریر کیا جارہا ہے۔

یہ پانچ آیات اور ایک دعا نہایت زود اثر روحانی خزائن سے مامور ایک شاہکار آفت رسیدہ اور جان بلب مریضوں کے لئے پیغام شفا اور بے روزگار اور تنگدست فقیروں کے لئے رحمت الٰہی کی کرن جنات سے متاثر اور جادو کے ماروں کے لئے مستند علاج اسم اعظم کے متلاشیوں کے لئے عجیب موتی اور قید سے رہائی پانے کے لئے امید افزاء بہار اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے والے عاجزوں اور درماندہ بندوں کے لئے مرہم ہے جن کے رشتوں میں رکاوٹ ہو یا مشکل سےمشکل چٹان ہو ان سب کے لئے عظیم خوشخبری ہے۔یہ چھ انمول خزانوں یعنی پانچ آیات قرانی اور ایک دعا کا مجموعہ اگر کوئی شخص ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ پڑھ لے تو اس کے بے شمار فضائل و فوائد ہیں اور واضح رہے کہ جتنا ادب احترام اور اہتمام اس کے پڑھنے میں ہوگا

اور اس کے ساتھ ساتھ جتنی توجہ اور دھیان سے اس کو پڑھا جائے گا اتنے ہی زیادہ فضائل و فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ اللہ بندے کے گمان کے مطابق اس سے معاملہ فرماتے ہیں لہٰذا جتنا کامل اکمل اور مکمل یقین اور اخلاص اور گمان اللہ جل شانہ کی ذات پر ہوگا اتنے زیادہ فوائد و فضائل حاصل ہوں گے۔تو یہ چھ انمول خزانوں یعنی پانچ آیات قرآنی اور ایک دعا کامجموعہ پڑھنے سے پہلے درود شریف ایک مرتبہ پھر بسم اللہ کے ساتھ ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ پڑھیں وہ پانچ آیات قرآنی اور دعا یہ ہیں۔سب سے پہلے بسم اللہ پڑھ کر سورہ فاتحہ مکمل پڑھیں پھر ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھئے اور اس کے بعد سورہ آل عمران کی آیت نمبر اٹھارہ اور انیس پڑھ لیجئے اور اگلی دو آیات سورہ آل عمران کی آیت نمبر چھبیس اور ستائیس ہیں یہ بھی پڑھ لیجئے ۔

اگلی آیات ہیں سورہ توبہ کی ایک سواٹھائیس اور ایک سوبیس ان کو بھی پڑھ لیجئے اور آخر میں دعا ہے جس کو دعائے حضرت ابو درداء کہا جاتا ہے :” اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَاْلَمْ یَکُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَّاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا۔ اَللّٰہُمَّ اِنِیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَاصِیَتِہَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ “اس دعا کو پڑھ لیجئے اور اللہ سے رو رو کر گڑگڑا کر عاجزی و انکساری سے دعا کیجئے ۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *