Home / آرٹیکلز / روزمرہ استعمال کے مفید گھریلو ٹوٹکے

روزمرہ استعمال کے مفید گھریلو ٹوٹکے

آٹے اور چینی کو سرخ چیونٹیوں سے محفوظ رکھنے کےلیے جار میں چند لونگ رکھ دیں۔ انشاءاللہ! چیونٹیوں سے نجات مل جائے گی۔ مٹی کی ہانڈی میں اگر سب سے پہلے گڑ کے چاول پکائے جائیں تو اس میں نہ صرف لائنیں نہیں پڑیں گی ۔ بلکہ پائیداری کی مدت بھی بڑھ جائے گی۔ پائے صاف کرنے کے لیے ایک کھلے منہ والی دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں۔ کہ دیگچی بھر جائے۔ پانی کو اچھی طرح سے ابال کر چولہے سے اتار لیں اور پھر اس میں پائے ڈال دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دیگچی سے پائے نکال کر چھری کی مدد سے صاف کرلیں۔ پھلوں پر اگر لیموں کا رس چھڑک دیا جائے تووہ دیر تک تازہ رہتے ہیں۔ چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اور سرف سے دھو لیں۔ جوتوں کی پالش سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پیٹرول ملالیں وہ نرم ہوجائے گی۔ نیند نہ آئے

تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں۔ جلد نیند آجائےگی۔ گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں۔ کھانسی دور کرنے کےلیے بچوں کو ایک چمچہ شہد اور کلو نجی پیس کر کھلا دیں۔ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کےلیے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں۔ پھٹی ایریوں سے نجات کےلیے کینو کے سوکھے ہوئے ایک پاؤد چھلکوں کو اچھی طرح گرائنڈر کرکے سفوف بنا لیں، پھر تقریباً آدھا پاؤ زیتون کاتیل یا ناریل کا تیل ملا کر پیسٹ بنا کے کسی ڈبیا میں رکھ لیں۔ رات اور صبح کو پاؤں دھو کر خشک کریں۔ اور یہ پیسٹ لگا کر موزے پہن لیں تاکہ پاؤں مٹی سے محفوظ رہیں۔ ہفتہ بھر استعمال سے ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔ اگر آپ چاہیں کہ دودھ فوری نہ ابلے تو ا س کا طریقہ یہ ہے کہ دودھ کو ابالتے وقت برتن میں ایک چمچ بھی رکھ دیا کریں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دودھ والی ہنڈیا کے اوپر والے حصہ پر مکھن یا دودھ لگا دیا کریں۔ دودھ میں جلد ابالا نہیں آئےگا۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے۔ کہ ہنڈیا پکاتے وقت تمام آلو شوربے میں گھل جاتےہیں۔ ان کو گھلنے سے بچانے کا آسان طریقہ یہ ہے۔ کہ آلو چھیل کر اور کاٹ کر ان کے اوپر نمک چھڑ ک کر رکھ دیا جائے اور پندرہ منٹ کے بعد انہیں خوب اچھی طرح دھو کر ہنڈیا میں ڈال دیا جائے تو یہ پھر ہنڈیا میں گھلیں گے نہیں ۔ سوکھی مٹی پر تھوڑا پانی ڈال کر اس کی خوشبو سونگھنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔ آملے کھانے سے بھی نکسیر بند ہوجاتی ہے۔ تھرماس اگر کافی دیر تک بندرہے تو اس میں گیس پیدا ہوجاتی ہے۔ ا س کے لیے تھرماس کو نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر دھوئیں تو بدبودور ہوجائےگی۔ اگر سبز، مرچیں ، سبز دھنیا اور پو دینہ وغیرہ پر لیموں کا پانی چھڑک کر شاپر بیگ میں اچھی طرح بند کرکے فریج میں رکھ دیں تو کئی دن تک ان کی تازگی برقرار رہتی ہے۔ انڈوں کو اگر پسے ہوئے نمک میں رکھ دیا جائے تو دیر تک محفوظ رہتے ہیں۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *