ہر شخص اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے اگر کسی کو سمجھنا ہو تو اسے بولنے دو۔ دھو کا لوگ نہیں دیتے دھو کہ ہم کھاتے ہیں ہمارا یقین ہمارا اعتبار ہمارا اعتماد اور سب سے بڑھ کر ہماری توقعات ہمیں دھوکہ دے جا تی ہیں۔ انسان کو کام اور محنت سے اتنی تھکاوٹ نہیں ہو تی جتنا لوگوں کے رویے تھکا دیتے ہیں۔ کتنا دلچسپ ہو تا ہے وہ لمحہ جب آپ کے سامنے لوگ جھوٹ بول رہے ہو تے ہیں اور آپ حقیقت سے آشنا ہو تے ہیں۔ دنیا کو کڑوے سچ سے نہیں چٹخارے دار جھوٹ سے مطلب ہو تا ہے زندگی میں ہمیشہ کوشش کر تے رہو کیونکہ کوشش کرنے والے کبھی ہارتے نہیں اور بیچ میں چھوڑنے والے کبھی جیتے نہیں۔ زندگی میں بہت سے لوگ تب ہار مان جا تے ہیں جب وہ اپنی منزل کے بہت قریب ہو تے ہیں۔ ایسے مکار اور فسادی شخص سے ہمیشہ محتاط رہو
جو کسی کے پاس بھی بیٹھے اس سے غیر موجود شخص کی چغلی کر ے اور اپنے آپ کو نیک ظاہر کر ے۔ اگر تم حق پر ہو تو کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں وقت خود گواہی دے گا تمہارے حق پر ہونے کی دھو کا دے کر کوئی بھی نہیں بچتا ایک آہ نسلوں کو اجاڑ دیتی ہے۔ لوگ نفسیاتی نہیں ہو تے انہیں توڑا ہی اتنا جا تا ہے کہ وہ جذابت کھو دیتے ہیں مان نہیں رکھتے منہ پھیر لیتے ہیں دلچسپی نہیں لیتے۔ لوگوں کے ساتھ ان کے کردار کے مطابق نہیں بلکہ اپنی تربیت کے مطابق رویہ اختیار کیجئے۔ اپنے خلاف باتیں خاموشی سے سن لو اور جواب دینے کا حق وقت کو دے دو۔ سارے فیصلے ٹھیک کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے سب سے مشکل کام فیصلہ کر نا ہو تا ہے جو لوگ آپ سے بالکل بھی لالچ نہیں رکھتے وہ لوگ قیمت سے نہیں بلکہ قسمت سے ملتے ہیں۔
جو ان لڑکی کی ایڑی میں بھی آنکھیں ہو تی ہے وہ چلتی ہے تو اسے پتہ ہو تا ہے کہ پیچھے کون کیسی نظروں سے دیکھ رہا ہے۔ غلطیاں نہیں کر یں گے تو پتہ کیسے چلے گا کہ کون کون ہمارے گرنے کا انتطار کر رہا ہے۔ کردار اچھا ہو تو لوگ ق ب ر کا راستہ بھی پوچھ کر پہنچ جا تے ہیں۔ آئینہ وہ واحد ساتھی ہے جو آپکے ہنسنے پہ ہنستا ہے اور آپ کے رونے پر روتا ہے۔ جو عورت یا مرد دولت یا شہرت دیکھ کر شادی کر ے اس میں کبھی وفا نہیں ہو گی۔ جس انسان میں سچ سننے کی طاقت نہ ہو اس انسان سے گفتگو کرنے سے گر یز کر نا چاہیے کیونکہ وہ آپ کی ہر بات کو غلط قرار دے کر اپنی غلطیوں اور کو تا ہیوں پر بھی آپ ہی کو قصور وار ٹھہرائے گا اور حیلے بہانے تراشے گا۔ جوانی میں مرد کو ہر عورت اچھی لگتی ہے اور عورت کو ہر مرد کی محبت سچی لگتی ہے عورت کا بس دیکھ لینا ہی مرد کو ادا لگتا ہے اور مرد کا بس ذرا سا فکر کر نا ہی عورت کو محبت کی انتہا لگتا ہے۔