Home / آرٹیکلز / جب آپ پر مشکل آتی تو سوچتے ہو اللہ کہاں ہے

جب آپ پر مشکل آتی تو سوچتے ہو اللہ کہاں ہے

اسلام میں دوروٹی اور دو جوڑے کپڑے دینے پر مرد کو عورت پر حاکم قرار نہیں دیا گیا یہ دوروٹی اور دو جوڑے وہ اپنے باپ کے گھر زیادہ عزت اورمان سے لیتی تھی ۔ اسلام نے مرد کو عورت کے نان ونفقہ کے ساتھ ساتھ اس کی عزت اور حرمت کی بھی ذمہ داری دی ہے۔ کنجوس شخص کتنا بد نصیب ہے کہ دنیا میں فقیروں جیسی زند گی گزارتا ہے۔ اور قیامت کو امیروں جیساحساب دے گا۔ تعلقات بغیر محبت کے تو قائم رہ سکتے ہیں۔ مگر بغیر احترا م کے نہیں ۔ لوگ برے نہیں ہوتے بس آپ کےمطلب کے نہیں ہوتے ۔ اس لیے برے لگتے ہیں۔ جب آپ مشکلات میں ہوتے ہیں۔ تو آپ اکثر سوچتے ہیں کہ اللہ کہاں ہے ؟ یاد رکھیے ! امتحان کے دوران استاد ہمیشہ خاموش ہوتا ہے۔ برے دوستوں سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تمہار ا تعارف بن جائیں ۔ بات تمیز سے اور اعتراض دلیل سے کرو

کیونکہ زبان تو حیوانوں میں بھی ہوتی ہے۔ مگر وہ علم اور سلیقے سے محروم ہوتےہیں ۔ کمزور لوگ بدلہ لیتےہیں۔ مضبوط لوگ مع اف کر دیتے ہیں۔ ذہین لوگ نظرا نداز کرتے ہیں۔ اولاد کے لیے باپ وہاں ہاتھ پھیلاتا ہے جہاں وہ پاؤں رکھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ کسی کی بیٹی کو اتنی ہی تکلیف دو ۔ جتنی اپنی بیٹی کے لیے سہہ سکو۔ ورنہ دنیا گول کیوں ہے۔ اللہ تعالیٰ سمجھا دیں گے ۔ روحانیت کی راہ پر چلنا ہے۔ تو دل سے کینہ ، حسد ، بغض ، نف رت، تکبر اور انا کا نکالنا پڑے گا۔ اللہ کی دوستی حاصل کرنی ہے۔ تو اس کے بندوں پر مہربان ہونا پڑے گا ۔ کیونکہ عبادت کرنے سے پارسائی ملتی ہے۔ اور نیکی کرنے سے رب ملتا ہے۔ عورت کے بدن سے پیدا ہو کر عورت کو حقیر اور کمتر سمجھنےکا جواز میں میری سمجھ میں تو نہیں آتا۔

اس دنیا میں کاغذ کے نوٹ محنت کے بغیر نہیں ملتے ۔ تو جنت کی نعمتیں بھی اتنی سستی نہیں کہ محنت کے بغیر جھولی میں ڈال دی جائیں ۔ ہمیشہ ہی نہیں رہتے کبھی چہرے نقابوں میں ، سبھی کردار کھلتے ہیں کہیانی ختم ہونے پر۔ دل سے اترا ہوا شخص کبھی بھی اپناکھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہیں کرسکتا۔ آپ کے اخلاق کی قدر بھی لوگ اس وقت کریں گے ۔ جب آپ کے پاس دولت اور طاقت ہو، غریب کتنا ہی خوش اخلاق ہو لوگ اس کے اخلاق کو اس کی مجبوری سمجھتے ہیں۔ دنیا کی سب سے سستی چیز مشورہ ہے۔ ایک سے مانگو ہزاروں دیتے ہیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی چیز مدد ہے ۔ ہزاروں ے مانگو تو کوئی ایک دیتا ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ لمحات وہ ہوتے ہیں۔ جب آپ اپنی سب سے قیمتی چیز کو بچانے میں خود کو بے بس محسو س کرتے ہیں۔

خوشی ایسی واحد خوبصورت چیز ہے جو ہمارے پاس نہ ہوتے ہوئے بھی ہم دوسروں کو بھی دے سکتےہیں۔ ایک سمجھدار شخص دوسرے نا سمجھ کو جانتا ہے کیونکہ ایک زمانے میں وہ بھی ناسمجھ تھا۔ لیکن ایک ناسمجھ دوسرے سمجھدار کو نہیں جانتا کیونکہ وہ کبھی بھی سمجھدار نہیں رہا۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *