غلطیاں کیجئے پر خدارا کسی کے ساتھ غلط مت کیجئے آہیں روزِ محشر تک نسلوں تک جا تی ہے محبتیں عمل سے نظر آ تی ہے باتوں سے تو دوکاندار متاثر کر تے ہیں۔ سلیقے سے رد کیجئے چاہے بے حد کیجئے۔ فاصلے اہمیت نہیں رکھتے تعلق میں مخلصی ہو نی چاہیے مٹی کا مٹکا اور رشتے کی قیمت صرف بنانے والے کو پتہ ہو تی ہے توڑنے والے کو نہیں۔ آپ کے اچھے دنوں پر صرف ان کا حق ہے جنہوں نے برے دنوں میں آپ کو تھامے رکھا باقی لوگ فالتو سا مان کی طرح ہو تے ہیں جن کی جگہ دل اور گھر کے با ہر ہو تی ہے۔ جب آپ لوگوں میں کچھ بانٹنے والے بن جا تے ہیں ناں، تو اللہ سب سے زیادہ وہ چیز آپ کو ہیں دیتا ہے اب آپ پر ہے چاہے آپ خیر با نٹیں یا شر خو شیاوں بانٹیں یا بغض بے سکونی بانٹیں یا راحتیں۔ اللہ کا وعدہ ہے جو خرچ کر یں گے
وہ لوٹ کر ضرور آ ئے گا اب خرچ صرف مال نہیں ہو تا وقت بھی ہو تا ہے ۔ جذبات بھی ہو تے ہیں صلاحیتیں بھی ہو تی ہیں خوشیاں بھی ہو تی ہیں اور علم بھی ہو تا ہے۔ زندگی گزارنے کے لیے انسان کو کچھ باتیں سمجھ لیتی چاہییں یہ دنیا ہے آرام و سکون کی جگہ نہیں۔ یہاں سب کچھ نہیں ملتا سب کچھ آ خرت میں ملے گا آج اگر سکھ ہے تو رب کا شکر ادا کر یں مگر یہ بات یا د رکھیں کہ خدانخواستہ کل کو مشکل وقت بھی آ سکتا ہے۔ اپنے آپ کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں سکھ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر یں اور مشکل میں صبر کر یں اس مشکل سے نکلنے کا راستہ تلاش کر یں یقین جانیے ، اگر پر امیدوں گے تو مشکل سے نکل جا ئیں گے۔ ضبط کہتا ہے خاموشی میں بسر ہو جا ئے درد کی ضد ہے کہ دنیا کو خبر ہو جا ئے چیخ و پکار انسان کے وقار میں کمی کا باعث بنتی ہے
لوگوں کو اپنی خاموشی سے خوفزدہ کر نا سیکھو۔خاک ہونے سے پہلے پاک ہو جا ؤ م و ت کی سر گوشی کوئی مدھم راگ نہیں ہے بلکہ چونکا دینے والی ایسی خطرناک گونج ہے جس کی دہشت سے روح تک کا نپ اُٹھتی ہے۔ بات صرف عزت کی ہو تی ہے ورنہ جو سن سکتا ہے وہ سنا بھی سکتا ہے۔ ہر انسان دوسرے انسان کے بنا ئے گئے سانچے میں نہیں ڈحل سکتا طبیعت کا اختلاف فطری امر ہے البتہ برداشت اور احترام انسانی اختیار میں ہے۔ محبت کرنے والوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہو تی انھیں جھکنا بھی پڑتا ہے گر نہ بھی پڑتا ہے تر سنا بھی پڑتا ہے۔ اچھے وقت سے زیاد ہ اچھا دوست عزیز رکھو کیونکہ اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔ انسان زندگی میں ما یوس ہو تو کا میابی بھی نا کامی نظر آ تی ہے۔