Home / آرٹیکلز / اللہ جب آپ سے محبت کرتا ہے تو یہ نشانیاں ظا ہر ہوتی ہیں

اللہ جب آپ سے محبت کرتا ہے تو یہ نشانیاں ظا ہر ہوتی ہیں

ہمیں سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی ہے۔ جب اللہ ہمیں کسی کے اصلی رنگ دکھاتا ہے۔ اور ہم باربار حقیقت کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ نیت کتنی بھی اچھی ہو دنیا تمہیں تمارے دکھاوے سے جانتی ہے۔ اور دکھاوا کتنا بھی اچھا ہو اللہ تمہیں تمہاری نیت سے جانتا ہے۔ مقدر اتنی بار بدلتا ہے جتنی بار بندہ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتا ہے۔ قبولیت کا پہلا قدم کامل یقین ہے۔ اپنے ارادوں میں مخلص رہو تم اللہ کی مدد کو اپنے ساتھ پاؤ گے ۔ اللہ نے جو کچھ تیرا حصہ مقرر کردیا ہے۔ اگر تو اس پر راضی ر ہے گا تو گویا تو ہی سب سے زیادہ مالدار شخص ہوگا۔ زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی ، زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے۔ پیارے سے خلوص سے ، اپنائیت سے اور سب سے بڑھ کر برداشت سے ۔ جب انسان اپنے رب پر اس قدر بھر وسہ کرلیتا ہے۔ کہ اس کے علاوہ کوئی بھی اس کی ضرورت کو پورا کرنے والا نہیں

تو اللہ بھی اپنے بندے کو مایو س نہیں لوٹاتا۔ جب اللہ کسی سے خوش ہوتا ہے۔ تو اسکےلیے نیکی کرنا آسان اور گن اہ کرنا مشکل بنا دیتاہے۔ دعا دستک کی طرح ہوتی ہے۔ اورمسلسل دستک سے دروازہ کھل ہی جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے گن اہوں سے بچو کیونکہ چھوٹے گن اہ ہی بڑے گن اہ کی طر ف بلاتے ہیں۔ جس دن تمہیں قرآن سمجھ میں آگیا۔ اس دن تمہارا نہ کوئی مسلک ہوگا اور نہ کوئی فرقہ۔ اسلام نے عورت کو قی د نہیں کیا بلکہ ہوس پرستوں کی نظروں سے محفوظ کیا ہے۔ لوگوں سے ڈرنا چھوڑ دو کیونکہ عزت اللہ دیتا ہے لو گ نہیں ۔ اللہ جب کسی کی مدد کرنا چاہتا ہے تو لامعلوم سے ایسے سبب بنا دیتا ہے کہ نہ ہونا بھی ہونا ہوجاتا ہے۔ محبت جب اللہ سے ہوجاتی ہے۔ تو ملاقات کی تڑپ فجر سے شروع ہوتی ہے اور تہجد تک لے جاتی ہے۔ سچی ت وبہ کرنے والے کا ایک آنسو دوزخ کی آگ بجھانے کی طاقت رکھتا ہے۔

وہ روح کبھی نہیں مرجھاتی جس کی پیاس قرآن پاک کی تلاوت سے بجھتی ہو۔ اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو اسکی عظمت کا علم رکھتے ہیں۔ آزمائش میں اللہ اذیت دینےکےلیے نہیں ڈالتا بلکہ کچھ سکھانے کےلیے ڈالتا ہے۔ جتنی جلدی سیکھ جاؤ گے اتنی ہی جلدی وہ آزمائش دور ہوجائےگی۔ صرف انسانوں سے حوصلہ افزائی کی امید رکھو گے تو ضرور مایوس ہوجاؤ گے اور جو لوگ محنت اپنے اللہ سے اجر پانے کےلیے کرتے ہیں۔ وہ کبھی بھی م ایوسی کا سامنا نہیں کرتے۔ ایک وقت آتا ہے کہ نہ کوئی اچھا لگتا ہے اور نہ برا۔ نہ صیحح ، نہ غلط کیونکہ وہ دل سے اتر چکا ہوتا ہے۔ تو پھر اسے نہ ہی نفر ت ہوتی ہے۔ نہ ہی محبت رہتی ہے۔ ہدایت اور اللہ کی محبت دو ایسی چیزیں ہیں جوانسان کو بنا مانگے نہیں ملتی۔ وہ عطاکرے تو شکراس کا ، وہ نہ دے توملال نہیں ، میرے رب کے فیصلے کمال ہیں۔ ان فیصلوں میں زوال نہیں ۔ اگر عبادت کرنے کے بعد بھی تم پر مشکلیں آرہی ہیں تو اللہ کا شکر ادا کرو کیونکہ اس نے تمہیں پسند کرلیا۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *