Home / صحت / کیا حمل میں آم کھانا چاہیے؟ میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

کیا حمل میں آم کھانا چاہیے؟ میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

میری آج کی باتیں آم کے بارے میں ہے جس کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہتے ہیں کہ حمل کے دوران آم کھانے چاہییں یا نہیں ؟ آم ہر دل عزیز پھل ہے اور موسمِ گرما میں سب لوگ بڑے مزے سے آم کھاتے ہیں لیکن حاملہ عورت کو کہا جا تا ہے کہ آم گرم ہے اس کے کھانے سے بچے کو نقصان ہو سکتا ہے یا خدانخواستہ حمل ضائع ہو سکتا ہے تو میں نے سوچا کہ اس ٹاپک پر باتیں کی جا ئیں اور آپ کو معلومات دی جا ئیں کہ آم کھانے سے آپ کو حمل کے دوران نقصان کسی بھی قسم کا نقصان ہو گا یا نہیں ہو گا۔ یا پھر حمل میں آم کھانے سے فائدہ ہو تا ہے یا نہیں تو اگر آپ بھی حاملہ ہیں اور آپ کو آم پسند ہیں اور آپ بھی ان سوالات کے جوابات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو سب سے پہلے آپ اپنے ذہن سے یہ سب نکال دیجئے

کہ حمل میں آم کھانے سے بچے کو یا آپ کو کوئی نقصان ہو گا یہ صرف ایک وہم ہے بلکہ حاملہ عورت کو آم ضرور کھانے چاہییں کیونکہ آم جو ہیں وہ انسانی صحت کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہیں۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اگر آپ نے آم سے فائدہ اُٹھا نا ہے اگر آپ نے آم کے بے شمار فائدوں سے مستفید ہو نا ہے تو اس کو آپ کو کھانا ہی ہو گا۔ آم سے آپ کو بے شمار فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اس میں بے شمار قسم کے وٹامنز پا ئے جا تے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ حاملہ خاتون کو آم نہیں کھانے چاہییں کیوں ایسا کیوں ہے؟ ایسا بالکل نہیں ہے ۔۔ حاملہ عورت کو تو آم زیادہ کھانے چاہییں کیونکہ ا س سے بچے کی صحت اور خود ماں کی جو صحت ہے

وہ بہت اچھی ہو جا تی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ماں اور بچہ دونوں ہی طرح طرح کی بیماریوں سے بچ جا تے ہیں ۔ اس لیے میں تو یہی کہوں گی آپ آم ضرور استعمال کر یں اور اس کے ساتھ ساتھ جب بچہ پیدا بھی ہو جا ئے تو تب بھی آم کھاتی رہیں کیونکہ اس سے آپ کے جسم میں جتنے بھی وٹامنز کی کمی ہو گئی ہو گی یا کسی بھی قسم کی کمزوری ہو گئی ہو گی وہ یہ جو آم ہے وہ اس کمزوری کو پورا کر دے گا اور آپ کو جلد ریکو ر کر نے میں آپ کی مدد کر ے گا ۔ ہمیں آم کا استعمال اپنی روزمرہ کی زندگی میں ضرور کر نا چاہیے۔ آم آج کل عام ہی استعمال ہو رہا ہے اور عام ہی دستیاب ہے تو ہمیں چاہیے اس قدرتی پھل اس قدرتی نعمت سے بھرپور فائدہ اُٹھا ئیں تا کہ ہمیں کل کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی مسئلہ نہ ہو صحت کو لے کر۔

About admin

Check Also

جلد حاملہ ہونے کے لئے یہ عمل کریں! پہلی رات حمل ٹھہرانے کا عمل

یہ عمل اور وظیفہ ان تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لئے ہے جن کو اولاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *