Home / آرٹیکلز / صرف دو باتوں پر عمل کر لو بلند مقام حاصل کرلو گے

صرف دو باتوں پر عمل کر لو بلند مقام حاصل کرلو گے

خلاصہ معرفت اور روح حکمت یہ ہے کہ انسان زندگی کے ان معا ملات متعلق زحمت اٹھاتا ہے جن کا انجام خالق کائنات کے ذمہ ہے

اور وہ اعمال جن کا انجام دینا اس کے ذمے ہے اس میں سستی اور تغافل سے کام نہیں لیتا۔ دش من تین ہیں ۔ تیرا دشم ن ، تیرے دوست کا دش من ، تیرے د ش من کا دوست۔ اپنے د ش من سے بچ کر رہو اور اپنے دوست کے بار ے میں احتیاط کرو۔

اگر کسی کو اپنا دوست بنانا چاہتے ہو تو دوست بنانے سے قبل اسے غصہ دلا اور اگر وہ غصہ میں اعتدال کا رویہ اختیار کرے تو پھر اسے دوست بنا ورنہ دوستی سے گریز کر۔ دانا اور زیرک دوست کا انتخاب بہترین انتخاب ہے۔ برے آدمی کو کبھی اپنا رفیق مت بناؤ۔ پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ صابر کون ہوسکتا ہے ؟ حکیم لقمان نے جواب دیا!جس صبر کے پیچھے ایذا نہ ہو۔ مجلس علمی ختم ہونے پر سوال کراور سوال میں نرمی اختیار کر ، تو اہل علم کو پریشان نہ کر کہ کہیں وہ تجھے (علم سے محروم کرکے)رنجیدہ نہ بنادیں۔

حکیم لقمان ؒ سے پوچھا گیا کہ سب سے بڑا عالم کون ہے؟ جو اب دیا : جو دوسروں کے علم کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ صرف دو باتوں پر عمل کرلو بلند مقام حاصل کرلو گے۔ اول: ہمیشہ سچ بولو۔ دوم: بغیر ضرورت کے بات مت کرو۔ کسی نے سوال کیا کہ سب سے بہتر آدمی کون ہوسکتا ہے؟ فرمایا: غنی ۔ سائل نے وضاحت طلب کی کہ آیا غنی سے مال دار آدمی مراد ہے؟ جو اب دیا :نہیں ۔

بلکہ غنی وہ ہے جو اپنے اندر خیر تلاش کرے توموجود پائے ورنہ خود کو دوسروں سے بے نیاز کرلے (یعنی الگ ہوجائے)۔ ن نگے خچر سواری پر سفر سے پرہیز کرو۔ مست اور دیوانے سے بحث کرنے سے گریز کرو۔ سورج نکلنے کے بعد سونے سے پرہیز کرو اور اپنی طاقت کو آزماتے نہ پھرو۔ پیٹ بھر کر کھانے سے دماغ سو جاتا ہے اور پھر جسمانی اعضاء ا للہ کی عبادت اور ریا ضت کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *