صرف جسم کو پانا ہی محبت کیوں سمجھا جاتا ہے ؟ یہ جسم تو ہر جگہ سستے داموں میں مل جائے گا، کیونکہ ایک غربت اور مجبوری ہی تو ہے۔ جو عورت کو سستے داموں میں اپنی عزت فروخت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اگر مرد ہوتو اس طرح عورت سے عشق کرو کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اور کو سوچنا بھی گن اہ سمجھے، اور اگر محبت کی آڑ میں ہو س پوری کرو گے تو بے وفائی ہی مقدر ہوگی۔ میں آج تک نہیں سمجھ سکا کہ یہ جھوٹی محبت اور سچی محبت کیا ہوتی ہے؟
محبت یا تو ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ؟
جھوٹے اور سچے تو انسان ہوتے ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ہر انسان سچی محبت چاہتا ہے اور دوسری طرف ہر مخلص انسان کسی کی بے وفائی کی وجہ سے رو رہا ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ جو چیز آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے وہ آپ کے دماغ میں بھی نہیں ہوتی چا ہیے کیونکہ سب سے زیادہ تکلیف وہی چیز دیتی ہے۔ جوہاتھ میں نہیں ہوتی اور ہمارے دل ودماغ پر سوارہوتی ہے۔ خواب بھی کانچ جیسے ہوتے ہیں ، جیسے ٹوٹا کانچ ہاتھ زخمی کرتا ہے ، ویسے ہی ٹوٹے خواب دل کو زخمی کرتے ہیں، ہاں بس کانچ سے لگے زخم بھر جاتے ہیں ، ٹوٹے خوابوں کےزخم کبھی نہیں بھرتے۔
اگرکوئی مرد آپ سے یہ تین باتیں کہتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو استعمال کررہاہوتا ہے ۔ پہلی بات:تو یہ کہ وہ آپ سے بغیر نکاح کیے آپ کو ملنے کا کہتا ہے۔ دوسری بات: شاد ی کے نام پر مجبوریوں کارونا روتا ہے ۔ تیسری بات: وہ آپ کی عزت نہیں کرتا وہ آپ کو ذرا سی بات پر ذلیل کرتا ہے۔ عورت کے دل کے اندر جو جھانک کر اس کا ہر خواب دیکھ سکے وہی اس کا اصل حقدار ہوتا ہے۔
مرد کا عشق عورت کی محبت سے کئی گنا مضبوط ہے عورت محبت کر لے تب بھی رسم ورواج کی زد میں کسی اور کے ساتھ گھر بسالیتی ہے ، لیکن مرد اگر عشق کر لے تو۔ وہ اس عورت کو کبھی کسی دوسرے مرد کے لیے نہیں چھوڑتا کیونکہ یہ اس کی انا برداشت نہیں کرتی۔ ہم لوگ عشق ، محبت اور لاحاصل کی چاہ میں عمر کا اتنہائی شاندار وقت برباد کردیتے ہیں۔ خواہشات اور حسرت رکھنا برا نہیں ہے ۔
کسی نامحرم کے محرم ہونے کی دعا کرنا گن اہ نہیں ہے۔ خواب دیکھنا جر م نہیں ہے۔ ہم سب خواب دیکھتے ہیں ۔ کچھ حاصل ہو جاتےہیں ، کچھ لاحاصل رہتےہیں ۔ خواب دیکھنا حق ہے ہمارا، باقی تو اس کی رضا ، وہ پورا کرے یا ادھورا چھوڑ دے ۔ بس سب قبول ہے۔