Home / آرٹیکلز / حاملہ عورتوں کے لیے 7 بہترین غذائیں

حاملہ عورتوں کے لیے 7 بہترین غذائیں

اگر آپ حاملہ ہیں اور چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ ذہین ہو تو آپ کو صحیح غذا لینی ہو گی یہ بات مذاق نہیں دوران حمل صحیح غذا کا استعمال بچے کے دماغ کو طاقت ور بناتا ہے ۔جدید تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نہ صرف بچے کا حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ بہت سے ذہنی مسائل سے بھی محفوظ رکھتی ہیں ،ایک نئی تحقیق کے مطابق دوران حمل کچھ مخصوص غذاؤں کے استعمال سے بچوں کے ذہن میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں سے حفاظت رہتی ہے جو مستقبل میں ذہنی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں ،ماضی میں کی گئی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کی ماؤں کو الزائمر کی بیماری ہوتی ہے ان کی فیملی میں اس بیماری کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس معاملے میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔بادام:اس میں میگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ذہنی نشونما کو تیز کرتے ہیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہونے والا بچہ ذہین ہو تو اپنی غذا میں مٹھی بھر بادام بھی شامل کر لیں اس کے علاوہ بادام میں دوسرے اہم غذائی اجزاء جیسے میگنیشیم ،فیٹس ،پروٹینز اور وائٹامن ای بھی شامل ہیں ۔اگر آپ بچے کی ذہنی صلاحیت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے حمل کے دوران مونگ پھلی بھی کھائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ اخروٹ میں بھی میگا 3 فیٹی ایسڈ شامل ہوتے ہیں انہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔چکنائی والی مچھلی: مچھلی اور خاص طور پر سامن فش میں اومیگا3 فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں ہوتا ہے جو بچے کی ذہنی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے اس لئے ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ چکنائی ولی مچھلی ضرور کھائیں۔ پنیر:یہ وائٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ بچے کی ذہنی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے ۔حاملہ خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کا آئی کیولیول کم ہوتا ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے کا آئی کیو لیول اچھا ہو تو اپنے اندروائٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں اس کے علاوہ وائٹامن ڈی حاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ میں بھی بیٹھیں۔ بلیوبیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن کی بنا پر بلیوبیریز بچے میں محسوس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں،یہ پھل الزائمر اور دل کی بیماریوں سے بچوں کی حفاظت کرتا ہے۔اگر آپ بلیو بیریزنہیں کھانا چاہتے تو اس کے متبادل کے طورپر ٹماٹر ،رس بیری، بلیک بیری اور پھلیاں لے سکتے ہیں۔انڈوں میں امانوایسڈ کی ایک قسم کولین ہوتی ہے یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کم کیلوریز ہوتی ہیں اس لئے حاملہ خواتین کو انڈے اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنے چاہئیں ۔ماں کے پیٹ میں بچے کی ذہنی نشونما کے لئے نرو سیل کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔

اس لئے ضروری ہے کہ دوران حمل اپنی غذا میں پروٹین والی غذائیں ضرور شامل کی جائیں۔گریک یوگرٹ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے یہ بچوں کی ہڈیوں کی نشونما کے لئے بہت اچھی ہے ۔اور اس کے ساتھ اس میں آیوڈین بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کا وزن کم ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں یادرہے کہ گریک یوگرٹ پانی کے بغیر گاڑھے دہی کو کہا جاتا ہے۔ہری سبزیوں جیسے پالک اور دالوں میں فولک ایسڈ ہوتا ہے ،یہ غذائی اجزا بچے کے ذہن کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں ۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ بچے کو ذہنی اور قلبی بیماریوں سےبچاتا ہے۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *