Home / آرٹیکلز / آڑو کے 8 زبردست فوائد

آڑو کے 8 زبردست فوائد

آڑو کے فائدے بتائیں گے ۔ آڑو اس خاندا ن سے تعلق رکھتا ہے۔ جس سے چیری اورخوبانی تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پھل رسیلا اور اس میں پیلا گودا ہوتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ آڑو کے فوائد بتاتے ہیں۔ بینائی کےلیے مفید: آڑو میں وٹامن اے اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بیٹا کروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ جس سے بینائی کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جس کی بینائی کمزور ہو ۔ اسے پابندی سے آڑو کھانے چاہیں۔ اس میں موجود بیٹاکیروٹین پر دہ چشم کو توانائی دیتے ہیں۔ آڑو خ ون کی روانی کو تیز کرتا ہے۔ جس کی بنا ء پر بینائی بہتر ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ موتیا بند ہونے کا اندیشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ وزن کو قابو میں رکھتا ہے: آڑو ان افراد کے لیے مفید ہے جو فربا نہیں ہونا چاہتے۔ آڑو میں حرارے کم ہوتے ہیں۔ اور چکنائی بالکل نہیں ہوتی۔ لیکن اس میں حیاتین اور معدنیا ت خوب ہوتی ہیں۔ آڑ و کو کسی بھی حالت میں کھائیں تو یہ بہت مزیدار پھل ہے۔

اگر آپ ڈائیٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اور صرف ہلکی پھلکی توانائی بخش چیزیں کھانا چاہتے ہیں۔ تو آڑو کھانا نہ بھولیے گا۔ سرطان کا ازالہ کرتا ہے :ایسے اعضاء جو سرطان پیدا کرتے ہیں۔ آڑوان کا خاتمہ کرتا ہے اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں۔ جومانع سرطان اور مانع رسولی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ پھپیھڑوں سے اور سینے سے اور بڑی آنت سے سرطان نہیں ہونے دیتا۔ جلد کی حفاظت کریں: آڑو میں شامل وٹامن ہمیں صحت مند اور توانا رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آڑو جلد پر بڑھاپا طاری نہیں ہونے دیتا۔ جلد پر پڑی جھریاں گھٹاتا ہے یہ جلد کی بافتوں کو حیات نوح بخشتا ہے۔ لہٰذا آڑو کھانےسے خشک جلد کو فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ ان افراد کے لیے مفید ہے۔ جو دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ سورج کی مضر شعاعوں اثرات سے محفو ظ رکھتا ہے۔

آڑو کھانےسے جلد چکنی اور ملائم رہتی ہے۔ دل کےلیے بھی مفید : آڑو ان افراد کےلیے فائدہ مند ہے۔ جن کا کولیسٹرول بڑھتا رہتا ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے سے شوگر ہوجاتی ہے۔ یا دل کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ آڑو میں یہ خاصیت ہوتی ہے۔ کہ وہ خراب کو لیسٹرول کو کم کرکے اچھے کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے۔ آڑو میں شامل فیولک نامی مرکبات خراب کولیسٹرول کے تکسیدگی عمل کا خاتمہ کردیتے ہیں۔ اس طرح سے یہ دل کےلیے صحت بخش ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ : آڑو قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ اس لیے یہ ہمیں بہت ساری بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس میں شامل جست، میگنیزیم اور فولا د کی وجہ سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔ نظام انہضام کو بہتر کرنا : آڑو میں ریشہ مناسب مقدار میں ہوتا ہے۔

جس سے قبض کا خاتمہ ہوتاہے۔او ربڑی آنت درست رہتی ہے۔ یہ پیٹ ، بڑی آنت، گردوں اور جگر سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرتا ہے۔ سرخ ذرات بڑھائے: آڑو میں چونکہ فولا د وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ا س لیے یہ ایسے افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔ جو فولا د کی کمی کا شکار ہوں۔ یا جن کے خ ون میں سرخ ذرات میں کمی ہو۔ بنیادی طور پر فولاد ہیموگلوبن کی افزائش کرتا ہے۔ اس طرح سے جسم میں سرخ ذرات بڑھ جاتے ہیں۔ اور خ ون کی کمی میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچتا ہے۔ آڑ و کھانےسے جسم میں فولاد آسانی سے جذب ہوجاتا ہے۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *