Home / آرٹیکلز / کیا خ و ن نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

کیا خ و ن نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

دانتوں سے خون نکل کر حلق میں داخل ہو جائے یا خود اسے نگل لیا جائے ایسی صورت میں خون اگر تھوک پر غالب ہے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اس صورت میں صرف قضا واجب ہوگی کفارہ نہیں اور اگر تھوک خون پر غالب ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔روزے کی حالت میں زیرِ ناف بال کاٹنے کی وجہ سے کٹ لگ گیا اور قطروں

کی شکل میں خون نکل آیا تو روزہ نہیں ٹوٹا۔اگرہم خون ٹیسٹ کروانے کےلیے دیں توکیا روزہ ٹوٹ جائیگا یا نہیں؟خون نکلنے یا نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے سے روزہ دار کا روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ طبیب کو بسا اوقات بیماری کی تشخیص کے لیے مریض سے خون لینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتاکیونکہ یہ خون کی بہت تھوڑی سی مقدار ہوتی ہے جو جسم پر سینگی لگوانے کی طرح اثر انداز نہیں ہوتی، لہٰذا اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔اس سلسلہ میں اصل بات یہ ہے کہ روزہ باقی رہتا ہے، کسی دلیل شرعی کے بغیر ہم اس کو فاسد قرار نہیں دے سکتے اور ایسی کوئی دلیل نہیں ہے جس سے معلوم ہو کہ خون کی اس طرح کی معمولی مقدار سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، البتہ کسی دوسرے ضرورت مند شخص کو لگانے کے لیے روزہ دار کے جسم سے زیادہ مقدار میں خون لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، یعنی اگر کثیر مقدار میں خون لیا جائے جو جسم پر سینگی کی طرح اثر انداز ہو تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، لہٰذا واجب روزے کی

صورت میں کسی کو کثیر مقدار میں خون کا عطیہ نہیں دینا چاہیے اِلاَّیہ کہ جس کو خون کا عطیہ دینا مقصود ہو، وہ خطرناک حالت میں ہو اور اس کے لیے غروب آفتاب کے بعد تک انتظار کرنا ممکن نہ ہو اور اطباء کی رائے میں خون اس کے لیے مفید اور اس کے مرض کے ازالے کے لیے ضروری ہو تو اس حال میں خون کا عطیہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ خون دینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا، لہٰذا اسے کھانا پینا چاہیے تاکہ اس کی قوت واپس لوٹ آئے اور اس دن کے روزے کی قضا ادا کرنی اس کے لیے لازم ہوگی۔کیا ناک سے خون بہنے سے روزے پر اثرپڑتاہے؟صحیح قول کےمطابق روزے پر کوئی اثر نہیں ہوتا بلکہ آپ کا روزہ صحیح ہے اور خون کا نکلنا اپنے اختیارسے یا بغیر اختیارکے ہو روزے کوفاسد نہیں کرتا۔ پس اگر بغیر اختیارکے خون نکلنے تو اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ روزہ فاسد نہیں ہوتا اور جواختلاف ہے وہ اس صورت میں ہے کہ جب پچنہ لگوائے۔ تو بہت سے اہل علم اس بات کی طرف گئے ہیں کہ پچنہ لگوانا روزے کو توڑدیتا ہے۔ لیکن جمہوراس بات پر ہے کہ روزہ پچنہ لگوانے سے نہیں ٹوٹتااور بات کا خلاصہ یہ ہےکہ بےشک آپ کے ناک سے خون کا نکلنا آپ کے روزے کی صحت پرکوئی اثر نہیں ڈالتا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *