اکثر طور پہ آج کل نوجوان لڑکے لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کے ان کے معیار اور پسند پر ان کی شادی ہو جاۓیہ بات کوئی خلاف عادت یا قابل مذمت نہیں ہے اگر دونوں طرف سے باہمی رضامندی سے ممکن ہو جاۓلیکن اس معاملہ میں کچھ بات ٹهیک طرح سے نہ بن پا رہی ہو یا کوئی شخص ان دونوں جانبین کے اس کام کو
خراب کرنے کی اندرونی چال چل رہا ہو یا کچھ اختلافات پيدا ہو جانے کی وجہ سے بات ذیادہ بڑھ رہی ہو طرف خرابی کے یا معاملہ طے نہ پا رہا ہو توآج میں اس کے حل کیلے ایک قرآنی وظائف کا عمل آپ کو بتا رہا ہوںاگرچہ بعض اوقات رشتے ناطے کے معاملات کسی دوسری وجہ سے حل نہیں ہو پاتے اور لڑکے یا لڑکی کو ان کا خیال تک نہیں ہوتا اور عمر بیت جاتی ہے جیسے جادو بندش کا عمل کوئی بدبخت انسان کرواتا ہے جس سے شادی نکاح رک جاتے ہیں ۔عمل یہ ہےسورہ آل عمران کی آیت نمبر73تا74روزانہ افطاری کے بعد یا سحری کے وقت ایک سو چوراسی 184 مرتبہ ننگے سر کهلے آسمان تلے 14 دن مسلسل باوضو پڑھ ليا کریں اور اپنے لئے دعا مانگ کر آسمان کیطرف پهونک دی رشتے کے سلسلے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دینی چاہیے، دنیاوی اعتبار سے طرزِ زندگی کی بہتری کے ساتھ دینی ترقی اور اعمال پر استقامت اور آسانی جس رشتے میں ہو اس کی دعا کرنی چاہیے، اور آپ جہاں رشتہ کرنا چاہتے ہیں بہتر ہے کہ پہلے استخارہ کرلیں اور معاملہ بڑوں کے حوالے کردیں۔
نیز نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ یاَلَطِیْفُ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔ اور صبح و شام پابندی سے سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔پسند کی شادی اسلام میں ممنوع نہیں لیکن پسند کی شادی کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جو رواج اپنا رکھا ہے،یہ خاندانوں کو جوڑنے کی بجائے فساد پر آمادہ کرتا ہے۔وہ شرم و حیا چھوڑ کرگھر والوں کی عزت تار تار کرکے اور غیر اسلامی اطوار اپناکربے حیائی کا لبادہ اوڑھ کر پسند کی شادی پر بضد ہوتے ہیں ،یہ غیر مناسب ہے ۔ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ جو نوجوان پسند کی شادی کے معنی کو غلط معنی پہنا کر شادیاں کرتے ہیں انکی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہےں ۔اللہ نے جب مردو زن کو پسند کی اجازت کا حلال طریقہ بتایا ہے تو اس راہ کو اختیار کرکے شادی کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔جو لوگ پسند کی شادی کرنا چاہتے اور انکے والدین نہیں مان رہے تو وہ اپنے لئے اللہ سے دعا کریں اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں اللہ انکی مراد پوری فرمائیں گے۔یا ودودیا لطیف بحق یا مجیب روزانہ گیارہ سو بار اوّل آخر درود خضری سات بار پڑھ کر خلوص نیت سے پسند کی شادی کے لئے دعا کریں توانشا اللہ یہ رشتہ انکے حق میں بہتر ہوگا تو مراد پوری ہوگی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین