Home / صحت / موٹاپے کی دشمن جڑ ،خطرناک سے خطرناک بیماریوں کی کمر توڑ دیتی ہے یہ جڑ۔

موٹاپے کی دشمن جڑ ،خطرناک سے خطرناک بیماریوں کی کمر توڑ دیتی ہے یہ جڑ۔

ہمارے گھر کے سامنے ایک خاتون رہتی تھیں انہیں دیکھ کر حیرانی ہوتی تھی بہت موٹی خاتون تھیں

گورا چٹا رنگ نین نقش خوبصورت مگر ان کے جسم کو دیکھ کر ایک دفعہ دل دہل جاتا تھا پیٹ ان کا بہت بڑھ چکا تھا شاید اسی وجہ سے شوہر نے انہیں چھوڑ دیا تھا اب بیچاری اپنی بھانجی کے ساتھ رہتی تھیں کہیں آنا جاتا تھا تو مصیبت پڑ جاتی تھی کہ کیسے سفر کیاجائے کئی تانگوں کے پائے دان ٹوٹ چکے تھے

انہوں نے ایک چھوٹا سا سٹول بنوایا تھا اس پر بڑی مشکل سے پاؤں رکھ کر تانگے میں بیٹھ جاتی ٹیکسی اور کار میں تو گھسنے کا سوال ہی نہیں تھا کسی گاؤں میں ان کی بہن کا انتقال ہوگیا تواس خاتون کو جانا پڑ گیا دوماہ بعد جب واپس آئی تو ان کو دیکھ کر سارا محلہ حیران رہ گیا ۔

دبلی پتلی سمارٹ سی خاتون سامنے کھڑی تھیں پیٹ کمر سے لگ گیا تھا پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ جب وہ گاؤن مین تھے تو وہاں ایک عورت تازیت کے لئے آئی اس نے کہا کالازیرہ اور نوشادر منگوالو زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ ، نوشادر ایک چوتھائی چائے کا چمچ روزانہ لے کر آدھا کلو شلجم پر چھڑک کر نہار منہ کھاؤ خاتون کو یہ ریمیڈی اچھی لگی

وہ صبح نماز پڑ ھ کر کھیتوں کی طرف نکل جاتی تین چار تازہ شلجم نکال کر کالازیرہ اور نوشادر چھڑک کر کھاجاتی چند ہی دن میں ان کو اپنا جسم ہلکا لگنے لگا اس کے ساتھ ہی انہوں نے گھاجریں کھانی شروع کردیں تین چار گاجریں کھاتی اور چھوٹا سا ادرک کا ٹکڑا گاجر کے ساتھ کھالیتی دوماہ میں ان کاموٹاپا ختم ہوگیا آنکھوں کے پپوٹے بھی ٹھیک ہوگئے بھوک کھل کر لگنے لگی

اس طرح اس طرح اس معمولی سمجھی جانے والی سبزی شلجم نے انہیں تندرست کردیا شلجم شلغم یا گھونگلوں سارا سال دستیاب رہنے والی سبزی ہے لیکن مارکیٹ میں سب سے بہتر شلجم موسم سرما میں دستیاب ہوتا ہے یہ وہ سبزی ہے جس کو پسند کرنے والے کم اور ناپسند کرنے والے زیادہ ہیں یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں اس سبزی کی قیمت بھی مارکیٹ میں کافی کم ہوتی ہے لیکن اگر اس کے طبی فوائد سے واقفیت حاصل ہوجائے تو ہر کوئی اس کو کھانے کے لئے تیار ہوجائے ۔

شلجم اور اس کے پتوں کی تاثیر دوسرے درجے میں گرم اور پہلے در جے میں تر ہے جب کہ س کے بیج تیسرے درجے میں گرم اور پہلے درجے میں تر ہیں اور بہت زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اسی لئے مردانہ کمزور ی کے لئے بہت مفید ہیں اور خواتین بھی ان بیجوں کو پیس کر ابٹن میں مکس کر کے چہرے پر لگاسکتی ہیں کیونکہ یہ بیج رنگ نکھارتے اور جلد کو صاف کرتے ہیں شلجم کو انگلش میں ٹرنب بھی کہاجاتا ہے یہ ایک چھوٹے سیب کے برابر سفید سرخی مائل جامنی رنگ کی جڑ دار سبزی ہے اور بعض اوقات ایک کلو گرام تک وزنی ہوتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

جلد حاملہ ہونے کے لئے یہ عمل کریں! پہلی رات حمل ٹھہرانے کا عمل

یہ عمل اور وظیفہ ان تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لئے ہے جن کو اولاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *