Home / صحت / ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت

ہلدی اور لیموں سے جلد کی حفاظت

ہلدی اور لیموں کے مساج سے آپ اپنی جلد کو بہترین غذائیت مہیا کر سکتی ہیں ، جس سے آپ کی جلد چمک دار اور نرم و ملائم ہوجائیگی، وہ خواتین جو اس کا استعمال رکھتی ہیں ان کی جلد ہر قسم کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔ ہلدی سے چہرے پر مساج کرنے سے چہرے کا رواں ختم ہوجاتا ہے اور ٹھریڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اس کے علاوہ رنگت الگ نکھر آئی ہے ۔جلد سے بالوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ویکس بھی چینی اور لیموں کو ایک خاص مقدار میں مکس کر کے تیار کی جاتی ہے۔

بیسن کا بھوسا اور آٹا بھی جلد کی کلینزنگ میں بے حد کار آمد ثابت ہورہے ہیں ان قدرتی اشیاء کو استعمال کرنے سے جلد کی کم عمری اور صحت و کشش میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب کہ صابن اور دیگر مصنوعی اشیاء کی پروڈکٹس مارکیٹ میں ملتی ہیں اور انہیں گھر پر بھی مختلف طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے ۔شہد کے مساج سے چہرے کی رنگت ایسی نکھرتی ہے کہ آپ کو بیوٹی پارلر جانے کی بھی ضرورت نہیں رہتی ۔ہلدی قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک ہے جو جلد کی بیماریوں میں نہایت مفید ہے، ہلدی میں صندل لکڑی پاؤڈر اور لیموں کا جوس ملائیں اور اس مرکب کو چہرے پر لگا لیں، سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس عمل سے چہرے پر آنے والی اضافی چکنائی سمیت ایکنی ، کیل مہاسے اور پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ہلدی پاؤڈر میں دودھ ، شہد اور چند قطرے لیموں کے رس کے ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے چہرے کی رنگت میں واضح فرق آتا ہے، اس مرکب کا استعمال پاؤں، بازؤں اور گردن پر بھی کیا جا سکتا ہے، اس عمل سے رنگت صاف اور داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔

ہلدی کو کنوار گندل ’ ایلو ویرا‘ کے ساتھ ملا کر ماسک بنا لیں، اس مرکب کو روزانہ رات کو سونے سے پہلےدھوپ سے متاثرہ چہرے ، ہاتھ، پاؤں کی جلد پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ہلدی کو کھوپرے اور کاسٹر آئل میں ملا کر رات سونے سے پہلے اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں اور موزے پہن کر سو جائیں، اس سے پاؤں کی خوبصورتی میں واضح اضافہ ہوگا اور روزانہ کے عمل سے پھٹی ایڑیوں سے نجات بھی مل جائے گی۔ہلدی کو کچے دودھ، چاولوں کے آٹے اور ٹماٹر کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگا لیں، سوکھنے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس عمل سے مردہ خلیوں سے چھٹکارہ مل جائے گا، چہرا ترو تازہ ہو جائے اور گالوں پر قدرتی لالگی بھی آجائے گی، اس مرکب کو ہفتے میں 2 سے 3 بار ضرور دہرائیں۔

About admin

Check Also

جلد حاملہ ہونے کے لئے یہ عمل کریں! پہلی رات حمل ٹھہرانے کا عمل

یہ عمل اور وظیفہ ان تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لئے ہے جن کو اولاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *