Home / آرٹیکلز / کروڑو پتی بننےکاآسان ترین روحانی نسخہ ، آزمائش شرط ہے

کروڑو پتی بننےکاآسان ترین روحانی نسخہ ، آزمائش شرط ہے

انسان اپنی ضرورت کا دیوانہ ہوتا ہے ۔چاہتا ہے کہ پلک جھپکتے میں اسکی مرادیں پوری ہوجائیں ۔لیکن قدرت کا انتظام کچھ اور ہوتا ہے کہ وہ انسان کو امید اور مایوسی کے مابین اپنی اصلاح کا موقع دیتی ہے ۔جب انسان دنیاوی طور پر تھک ہارجاتا ہے ،اسکے حیلے جواب دیے دیتے ہیں تو وہ روحانی طور پر اپنی مشکلات کو حل کرنے کے طریقے بھی اختیار کرتا ہے جس میں اسکی سب سے بڑی مراد دولت کمانا ہوتی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جن لوگوں نے دنیاوی ترقی کے لئے روحانی طریقہ اختیار کیا

،اس میں انہیں اپنی نیت کے مطابق کامیابی ملی ۔روحانی طور پر جو لوگ اپنے اللہ سے جڑے ہوتے ہیں ،انکی جائز مرادوں کاپورا ہوجانا اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ ان کی سنتا ہے اور ان پر کشادگی فرماتا ہے ۔ایسے لوگ جو مشکلات میں پھنسے ہوں اور ان کے لئے رزق کے اسباب پیدا نہ ہوتے ہوں ،اسباب موجود ہوں لیکن انہیں بروئے کار نہ لاسکتے ہیں ،جو بروئے کار لے آتے ہیں ان کے لئے بھی رزق میں کشادگی پیدا نہیں ہوتی تو پھر ایسے اسباب کی طرف لازمی دیکھنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ۔روحانی طور جو لوگ دنیاوی اطمینان بھی چاہتے ہوں انہیں اپنی نیت کی اصلاح کرتے ہوئے روزانہ اکیس بار سورہ فاتحہ پڑھنی چاہئے ،گیارہ بارسورہ الم نشرح اور چالیس بار آیت الکریمہ اپنی زندگی کا معمول بنالینا چاہئے ۔اس عمل میں انسان اللہ سے عاجزی اور بے بسی کا اظہار بھی کرتا ،اپنی خطاوں پر شرمندہ بھی ہوتا ہے اور اللہ سے مدد مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کا طلب گار بھی ہوتا جس سے خزانہ قدرت سے اس کے لئے کشادگی پیدا ہوتی ہے ۔ایسے لوگ اپنے عمل میں مخلص ہوں اور جس بھی کاروبار یا ملازمت سے وابستہ ہوں ان کے لئے ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ کروڑ پتی بھی بن جاتے ہیں ۔روحانی وظائف پڑھنے والوں کو جب دنیاوی ترقی ملتی ہے تو انہیں اللہ کے دئے اس رزق میں اسکی مخلوق کو بھی شامل کرنا چاہئے ۔اللہ کا وعدہ ہے کہ جو بندہ خیرات و صدقات کرتا ہے ،اسکے رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔جو اپنا رزق کھولنا چاہتے ہے اسے دوسروں کا رزق بند نہیں کرنا چاہئے ۔میرا مشاہدہ ہے کہ جو دوسروں کو مالی پریشانی میں ڈالتا ہے خاس طور پر اللہ کے کسی صالح بندے کو اس بارے میں تنگ کرتا ہے تو خود اسکو مالی خسارے بڑھ جاتے ہیں ۔انسان اگر اس بات کو سمجھ لے تو یقینی طور پر وہ زیادہ آسودہ ہوسکتا ہے۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *