وزن میں کمی اور خوبصورت جلد ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے اور اس وجہ سے وہ اکثر گھریلو نسخوں کا استعمال بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم بھی آپ کو کھیرے اور پانی کا ایک آسان نسخہ بتاتے ہیں۔ جس کو ڈیٹوکس واٹر بھی کہا جاتا ہے۔
Detox Water ڈیٹوکس واٹر وزن میں کمی اور اسکن کو صحت مند بنانے کے لیے نہایت مفید ہے۔
یہ دراصل وزن میں کمی کے لیے اکثر خواتین استعمال کرتی ہیں جس کے استعمال سے چند دن میں ہی واضح فرق آتا ہے اور ساتھ ہی اس کا استعمال سے ایکنی کو بھی کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اپنی اسکن کو بھی تروتازہ اور صحت مند بنایا جاسکتا ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں کیونکہ یہ قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے۔
* آج ہم کھیرے اور لیموں سے ڈیٹوکس واٹر بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
* مایک عدد کھیرا اور ایک عدد لیموں لیں اور دھوکر ان کے گول سلائس جیسا کہ سلاد کے لیے کاٹتی ہیں ویسے کاٹ لیں۔
* 7 سے 8 پودینہ کے پتے اور ایک دارچینی کا ٹکڑا لے لیں۔
* ایک جگ میں یہ ساری چیزیں ڈالیں اور پھر اس کے بعد جگ کو پانی سے بھر دیں اور چمچ کی مدد سے اس کو مکس کرلیں۔
* رات کو یہ جگ فریچ میں رکھ دیں اور اور صبح اٹھ کر جتنی بار پیاس لگے اس پانی کو ہی پئیں۔
* پانی کم ہونے کی صورت میں آپ اس جگ میں اور پانی بھی شامل کرسکتی ہیں۔
* لیکن اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ روزانہ اس کو دوبارہ تازہ بنانا ہے۔
* اس کے استعمال کے بعد آپ کا وزن تو کم ہوگا ہی بلکہ آپ کی اسکن بھی اچھی ہوجائے گی اور نظام ہاضمہ بھی ٹھیک رہے گا۔
* یہ نقصان دہ سوڈا ڈرنک پینے کی طلب کو بھی ختم کرتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس کا ذائقہ مزید مزیدار کرنے کے لیے اس میں ایک عدد کینوں بھی شامل کرسکتی ہیں۔