Home / آرٹیکلز / استری کو بغیر چلائے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جانیئے بجلی کا بِل بچانے کے 4 آسان طریقے

استری کو بغیر چلائے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جانیئے بجلی کا بِل بچانے کے 4 آسان طریقے

گھر میں موجود الیکٹریکل اشیاء کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے کیونکہ یہ ہماری آسانی کے لئے ہوتی ہیں مگر ہم ان کو اتنا زیادہ استعمال کرلیتے ہیں کہ ہمارا بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے لیکن اگر ہم ان چیزوں کو احتیاط سے استعمال کریں تو ہمارا بجلی کا بل بھی کم آئے گا اور تمام الیکٹریکل اشیاء بھی زیادہ مدت تک چلیں گی۔

استری کو بغیر چلائے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے لئے چولہا جلائیں اس پر توا رکھیں اور استری کو اس کے اوپر رکھ دیں کچھ دیر بعد ہٹائیں یہ گرم ہو جائے گی لیجیئے بس اب اس استری سے کپڑوں پر استری کرلیں ساری سلوٹیں ختم ہو جائیں گی اور کپڑے چمکدار نظر آئیں گے۔

مائیکرو اون میں جب بھی کسی چیز کو گرم کرنے کے لئے رکھیں اس کے اوپر ڈھکن لازمی رکھیں تاکہ جب آپ اس کو نکال کر رکھیں تو ڈھکن کی گرمائش کی وجہ سے کھانا دیر تک گرم رہے اور دوبارہ اوون کو چلانا نہ پڑے۔

کوشش کریں کہ رات کے وقت بلب کا استعمال زیادہ کریں اور دن میں تمام بجلی کے بلبوں کو بند رکھیں، باتھ روم میں بھی بلا ضرورت لائٹ نہ جلائیں۔

ٹی وی دیکھنے کے فوری بعد اس کا سوئچ نکال دیں تاکہ ٹی وی مکمل طور پر بند ہو جائے، ہمارے یہاں لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ٹی وی کو ریمورٹ سے بند کرکے چھوڑ دیتے ہیں جبکہ یہ سب سے زیادہ بل بڑھنے کی وجہ بنتا ہے۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *