Home / آرٹیکلز / خشک دھنیا بھی آپ کے لیے فائدے مند ہے اگر اس کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کرلیا جائے تو آپ بھی ہمیشہ فٹ رہ سکتے ہیں

خشک دھنیا بھی آپ کے لیے فائدے مند ہے اگر اس کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کرلیا جائے تو آپ بھی ہمیشہ فٹ رہ سکتے ہیں

خشک دھنیا ہم سب کے گھروں میں موجود ہوتا ہے جس کو عموماً کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے یا پھر اس کی چائے بنائی جاتی ہے۔ اس میں مینگنیز، فیٹی ایسڈز، اومیگا تھری، کاپر، کیلشیئم، فاسفورس، زنک، وٹامن بی 1 ، بی 3 ، کے، سی، ڈی ، ای اور لائیکوپین وغیرہ پایا جاتا ہے۔ جوکہ ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔ مگر ہمیں اس کی افادیت سے آگہی نہیں ہے کیونکہ سوکھے دھنیے کو کھانے کا ذائقہ بڑھانے سے زیادہ کوئی خاص استعمال کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ آج ہم بتاتے ہیں آپ کو خشک دھینے کے کئی فوائد جن کو جان کر آپ بھی ایک مرتبہ استعمال تو ضرور کریں گے۔
خشک دھنیے میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور چربی کو گھٹانے کی طاقت پائی جاتی ہے، اس کے لئے آپ دھنیے کی چائے بھی پی سکتے ہیں۔
دھنیا خون میں بڑھنے والے بلڈ شوگر کی روک تھام اور انسولین کی مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بڑی آنت کے مسائل اور اس میں موجود گندگی کی صفائی کرنے میں دھنیے کو مفید سمجھا جاتا ہے۔
جسم میں درد کی شکایت ہو یا سوجن کی،دھنیے کا پائوڈر ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *