حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:تین انسان تین چیزوں سے محروم رہیں گے ، غصے والا صیحح فیصلے سے ، جھوٹا عزت سے اور جلد باز کامیابی سے ۔پوچھا گیا جنت کتنی دور ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جنت دو قدم پر ہے پہلاقدم نفس پر رکھ دو، دوسرا قدم جنت میں رکھ دو۔ نرم مزاج کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں اس آدمی کی پہچان بتاتا ہو ں ۔ جس پر جہنم کی آگ ح رام ہے اور وہ آگ پر ح رام ہے یہ وہ آدمی ہےجو نرم مزاج ، نرم طبیعت ہو اور نرمی سے بات کرنے والا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی کے برے کہہ دینے سے نہ ہم برے ہوجاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہرشخص اپناظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صرف پیسے کا ہونا رزق نہیں ہے نیک اولاد، اچھا اخلاق اور مخلص دوست بھی رزق میں شامل ہیں۔ اپنوں کو ہمشہ اپنے ہونے کا احساس دلاؤ، ورنہ وقت آپ کے اپنوں کو آپ کے بغیر جینا سکھا دے گا۔ فجر کے وقت کچھ لوگ تکیے پر سر رکھ کرسوتے ہیں اور کچھ لوگ مصلے پر سر رکھ کرروتے ہیں ، سونے والے خوبصورت خواب دیکھتے ہیں اور رونے والے خوبصورت تعبیر پاتے ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسے شخص کو کبھی مت گنوانا جس کے دل میں تمہارے لیے محبت، فکر ، عزت اور چاہت ہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا : اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللہ کی ناراضگی اورسزا کا علم ہو جا ئے تو بندہ صرف فقیروں اور غریبوں سے ملے اور مٹی پربیٹھا کرے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا : اپنی خوشی کے لیے کسی دوسرے کی خوشی خاک میں مت ملاؤ۔ تمہاری وہ خوشی بیکار ہے جس کے پیچھے کسی کے آنسو ہوں۔ بیٹے کو اتنا پڑھاؤ کہ جہیز مانگنے کی ضرورت نہ پڑے اور بیٹی کو اتنا پڑھاؤ کہ جہیز دینے کی ضرورت نہ پڑے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا :زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے درد کے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا :کسی کے ایمان کا اندازہ اس کے وعدوں سے لگاؤ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا :زندگی میں خود کو کبھی کسی انسان کا عادی مت بنانا کیونکہ انسان بہت خود غرض ہے جب آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی ب رائی بھول جاتا ہے اور جب آپ سے نفرت کرتا ہے توآپ کی اچھائی بھول جاتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا :اپنے دوست کو اتنے ہی راز بتاؤ کہ کل کو اگر وہ تم سے دشمنی پر آمادہ ہوتو تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرما یا :جسے تقدیر پر یقین ہوتا ہے وہ اپنے اوپر نازل ہونے والی مصیبتوں سے نہیں گھبراتا