Home / آرٹیکلز / اگر کسی کے دل میں چھپا کھوٹ جاننا چاہتے ہوتو اس کی آنکھو ں کے ؟؟

اگر کسی کے دل میں چھپا کھوٹ جاننا چاہتے ہوتو اس کی آنکھو ں کے ؟؟

آنسو بھی انسان کا سچ ظاہر کرتے ہیں ، کیونکہ جن کے دل میں کھوٹ ہوتی ہے انکی آنکھوں کے کنو یں سدا خشک رہتے ہیں۔ کسی بے قصور انسان کو ذلیل کرتے ہوئے آپ اسے اس کی حیثیت نہیں یاد دلارہے ہوتے بلکہ اپنی اوقات دکھا رہے ہوتے ہیں۔ تم مانگتے وہ ہو جو تمہیں اچھا لگتا ہے لیکن اللہ پاک دیتا وہی ہے جو تمہارے لیے اچھا ہوتا ہے۔ جب فوتگی ہوجائے تو قبر کی کھدائی کے لیے محلے کے غریب لوگ نکلتے ہیں۔ جب شادی ہوتو مالدار لوگوں کے لیے خاص کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے معاشرہ خود بڑامنافق ہے۔ اور تم میں سے بہترین مرد وہ ہے جو اپنی عورت کا ذکر کسی غیر مردوں سے نہیں کرتا۔

چاہنا غلط نہیں چاہ کے چھوڑ دینا غلط ہے۔ اپنے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ تم خود ہو۔ صبر سے بہتر علاج اور خاموشی سے بڑی سزا دوسری کوئی نہیں ۔ ضروری نہیں کہ کچھ توڑنے کے لیے پتھر ہی اٹھاؤ، بس لہجہ بدل کر بولنے سے بھی دل ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔ کبھی نہیں سنا کہ انسان کو اس کی عاجزی لے ڈوبی انسان کو ہمیشہ اس کا تکبر لے ڈوبتا ہے ۔اللہ کی راہ میں دینا شروع کرو آنا خود شروع ہوجائے گا۔ اعتماد ایک روح کی طرح ہوتا ہے جو ایک بار چلا جائے تو پھر کبھی واپس نہیں آتا۔ جب کوئی آدمی اکیلا ہوتو اپنے خیالات کو قابو میں رکھے اورجب مجلس میں ہوتو اپنی زبان کو قابو میں رکھے۔

شیطان کو لوگوں میں سے سب سے پیارا بخیل ہے۔ تیرے لیے اسباب جہنم تیرے ہی ہاتھ پاؤں آنکھ دل او ر خصو صا زبان ۔ اپنی غلطی تسلیم کرنا دراصل خود کو انسان ماننا ہے کیونکہ وہ صرف شیطان ہے جس نے آج تک اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔ دکھ کی سختیاں چہرے سے تو رخصت ہوجاتی ہیں لیکن انسان کے اندر داخل ہو کر اس کے گوشے گوشے کو ویران کردیتی ہیں۔ برے لوگوں کو بھول کر اچھے لوگوں کی تلاش سے کہیں بہتر ہے کہ ہم لوگوں کی بری باتیں بھول جائیں اور ان کی اچھی باتوں کوتلا ش کریں۔

کوشش کر و کہ سب کچھ ٹوٹ جانے پر وہ مان نہ ٹو ٹے جو کسی بہت اپنے نے خود سے زیادہ آپ پر کیا ہو۔ آپ اپنے آپ کو دریافت کیجیے۔ جو اپنی تلاش کرلیتا ہے۔ وہ اپنی کم قسمتی کوکم کرلیتاہے۔ رشتہ جب آنسو صاف کرنے کی بجائے آنسو دینے لگے تو سمجھ لو وہ رشتہ اپنی عمر پوری کرچکا ہے۔ آج کل لوگ وفادار کم اور اداکار زیادہ ہوتے ہیں۔

رکاوٹوں اور مشکلات کے لیے پریشان مت ہونا ان کے پیچھو بہت حکمتیں ہوتی ہیں یہ آپ کا راستہ نہیں روکتی بلکہ بہترین راستے پر لے جانے کے لیے آتی ہیں۔ کمال ہوتے ہیں وہ لوگ جو آپ کی آواز سے ہی آپ کی خوشی اور دکھ کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ دو بھائیوں میں دشمنی مت ڈال کہ وہ معمولی بات پر صلح کرلیں گے اور تمہیں ہمیشہ کی برائی حاصل ہوگی۔ اگر غرور کوئی علم ہوتا تو اس کے سند یافتہ بہت سے ہوتے۔

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *