Home / اسلامک / ”اللہ کی غیبی مدد دیکھ لو، یہ ایک تسبیح کا وظیفہ شعبان کے پہلے 3دنوں میں سے کسی ایک دن کر لواور پھر کمال دیکھو“

”اللہ کی غیبی مدد دیکھ لو، یہ ایک تسبیح کا وظیفہ شعبان کے پہلے 3دنوں میں سے کسی ایک دن کر لواور پھر کمال دیکھو“

کچھ عرصہ بعدرمضان المبارک کی آمد ہو گی ،چشمِ تصور میں ایک بار پھر آنکھیں ان مناظر سے ٹھنڈی ہونے کو بے تاب ہیں کہ پانچوں نمازوں کے وقت موٴذن کی پکار پر لبیک کہنے والے جوق درجوق خانہء خدا کی طرف لپکے چلے آتے ہیں،جہاں ایک طرف ہر نماز سے پہلے اور نماز کے بعدمساجد میں خلق خدا کی ایک بہت بڑی تعداد قرآن حکیم کی تلاوت سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہے، تودوسری طرف بہت سے افراد نوافل کی ادائیگی میں مشغول نظر آتے ہیں۔

اور اس کے ساتھ ساتھ ذکر واذکار سے اپنے سینوں کو منور کرنے والے اور اپنے ربِّ عزَّوجلَّ کے حضور الحاح وزاری کے ساتھ سسکتے ہوئے مناجات میں مشغول افراد کی تعداد بھی بہت بڑی ہوتی ہے۔اس برکتوں والے ماہِ مبارک کے آنے سے قبل شعبان المعظم میں ہی سرکارِ دو عالم ﷺ اس کے استقبال کے لیے کمر بستہ ہو جاتے ،آپ ﷺ کی عبادات میں اضافہ ہو جاتا،نہ صرف خود بلکہ اس فکر میں آپ ﷺ اپنی امت کو بھی شریک فرماتے تھے۔آپ ﷺنےرمضان المبارک کے ساتھ اُنس پیدا کرنے کے لیے شعبان المعظم کی پندرہویں رات اور اس دن کے روزے کی ترغیب دی ہے اوراس بارے میں صرف زبانی ترغیب پر ہی اکتفاء نہیں فرمایا بلکہ آپ ﷺ عملی طور پر خود اس میدان میں سب سے آگے نظرآتے ہیں ؛چنانچہ اس ماہ کے شروع ہوتے ہی آپ ﷺ کی عبادات میں غیر معمولی تبدیلی نظر آتی جس کا اندازہ ام الموٴمنین ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس ارشاد سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

آپ فرماتی ہیں:(ما رأیتہ في شھرٍ أکثر صیاماً منہ في شعبان) کہمیں نے آپ ﷺ کو شعبان کے علاوہ کسی اور مہینے میں کثرت سے (نفلی)روزے رکھتے نہیں ،حضور ﷺ کے شعبان المعظم میں بکثرت روزہ رکھنے کی وجہ سے اس مہینے میں روزہ رکھنے کو علامہ نووی ؒ نے مسنون قرار دیا ہے،فرماتے ہیں ومن المسنون صوم شعبان۔شعبان کا چاند دیکھ کر اور شعبان کی پہلی تاریخ کو جو بندہ تسبیح کرے جو وظیفہ آپ کو بتا رہے ہیں وہ کرے توانشاء اللہ رب کے حکم سے اس کے اوپر سے مسائل وپریشانیاں ہیں ۔ بہت تنگدست ہیں تو یہ مسائل ختم ہوجائیں گے ۔شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ارشاد فرماتے ہیں یہ مہینہ محبوب خداﷺ پر درود شریف کی کثرت کا مہینہ ہے

کیونکہ پیارے حبیبﷺ کا مہینہ ہے ۔آپ نے سب سے پہلے شعبان کا چاند دیکھنے کی دعا الھم اھلہ علینا بالامن والایمان واسلامۃ والاسلام ربی وربک اللہ پڑھ لیں۔ اس کی برکتوں سے آپ پر ایمان اور سلامتی اور انتہائی برکت کیساتھ یہ مہینہ طلوع ہوگا ۔ یہ چاندآپ کیلئے رحمت بن جائیگا ۔ جیسا کہ اس دعا کا ترجمہ بھی یہی ہے کہ اس چاند کو ہم پر برکت اور ایمان سلامتی اور اسلام کیساتھ طلوع فرمااے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہے ۔یہ دعا پڑھ لیں اس کے بعد آپ نے ایک تسبیح ان اللہ علی کل شی قدیر اور ایک بار سورۃ یٰسین شریف پڑھ لیں۔ یہ وظیفہ کسی اور دن بھی کرسکتے ہی لیکن پہلے دن اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔

About admin

Check Also

جس گھر میں یہ سورۃ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

اسلام آباد نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *