اگر آپ کے جسم میں کمزوری ہو گھٹنوں میں درد کمر میں درد ہو اور آپ بہت سی دوائیاں استعمال کر چکے ہوں اور کوئی آرام نہ آرہا ہو
تو یہ ریمیڈی آپ کے لئے ہے تو سب سے پہلا انگریڈینت ہے پھول مکھانے یہ طاقت کا خزانہ ہے اور دوسرا ہے گوند اور ساتھ میں مصری لے لیجئے یہ تینوں چیزیں بہت فائدہ مند ہیں پین لیجئے اس میں ایک چمچ کے قریب دیسی گھی شامل کیجئے اور اس میں دو وسے تین چمچ گوند بھون لیجئے اور اسی طرح تین سے چار چمچ مکھانے بھی دیسی گھی میں بھون لیجئے اور ایک پین میں دودھ لیجئے اور اسے ابال لیجئے اور پھول مکھانے اور گوند کا پاؤڈر بنا لیجئے اور پھر رات کو ایک چمچ بھر کر اس پاؤڈر کا ایک کپ دودھ میں شامل کیجئے اور دو چٹکی مصری پاؤڈر شامل کیجئے اور اسے نوش فرما لیجئے۔آپ کو اپنے جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دودھ اور دہی کے علاوہ بھی چیزیں کھانے میں شامل کرنی چاہئیں اگر آپ کو بھی کیلشیم کی کمی کی وجہ سے گھٹنوں میں یاپھر جوڑوں میں درد رہتا ہے توآپ ان چیزوں پر ضرور عمل کریں۔بہت زیادہ آرام یا بیٹھے رہنے سے مسلز کمزور ہوسکتے ہیں، جو جوڑوں کی تکلیف کو بدتر کرسکتا ہے۔ ایسی ورزشیں کرنا عادت بنائیں جو گھٹنوں کے لیے محفوظ ہوں اور ان کو کرنا عادت بنالیں۔
اگر آپ کو یقین نہ ہو کہ کونسی جسمانی سرگرمی محفوظ ہے یا نہیں یا کتنی دیر تک کرنی چاہیے، تو ڈاکٹر سے بات کریں۔کارڈیو ورزشیں جیسے چہل قدمی، سوئمنگ، سائیکل چلانا اور دیگر، مسلز کو مضبوط بنا کر گھٹنوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور لچک بڑھاتی ہیں، ویٹ ٹریننگ اور اسکریچنگ بھی فائدہ مند ہیں۔ٹائی چی بھی اکڑن کو کم اور توازن کو بہتر کرتی ہے۔تکلیف دہ یا عدم توازن کے شکار گھٹنے گرنے کا امکان بڑھاتے ہیں، جس سے گھٹنوں کو مزید نقصان بچ سکتا ہے۔گرنے سے بچنے کے لیے گھر کو روشن رکھیں یا کسی چہز کا سہارا لیں۔ریسٹ، آئس، کمپریشن اور ایلیویشن (رائس) معمولی انجری یا جوڑوں کے امراض کے باعث گھٹنوں کی تکلیف سے بچاﺅ کے لیے بہتر حکمت عملی ہے۔ اپنے گھٹنوں کو کچھ آرام دیں، برف سے سوجن کم کریں، کمپریسیو بینڈیج لگائیں اور اپنے گھٹنوں کو کچھ اونچا رکھیں۔اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہے تو اس میں کمی لانا گھٹنوں پر تناﺅ کم کرسکتا ہے،
آپ کو مثالی وزن کے حصول کی ضرورت نہیں ہوتی، معمولی کمی بھی فرق پیدا کرسکتی ہے۔زیادہ سخت ورزشیں تکلیف دہ گھٹنوں کو مزید نقصان پہنچاسکتی ہیں، ایسی ورزشیں جیسے رننگ، جمپنگ وغیرہ سے گریز کریں جبکہ اٹھک بیٹھک سے بھی بچیں کیونکہ اس سے بھی گھٹنوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔گھٹنوں میں انجری کے بعد اولین 48 سے 72 گھنٹے کے بعد سوجن اور تکلیف میں کمی کے لیے کولڈ پیک کو استعمال کیا جاسکتا ہے، اس مقصد کے لیے پلاسٹک بیگ میں برف کو ڈال کر اس کے گرد تولیہ لپیٹ دیں، پھر دن میں 3 سے 4 بار 15 سے 20 منٹ تک استعمال کریں۔اس کے بعد گرمائش سے مدد لیں، اس کے لیے ہیٹنگ پیڈ یا گرم تولیہ پندرہ سے 20 منٹ کے لیے تین سے 4 بار دہرائیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین