جسم اور ہاتھ کا کانپنا : جس کا خ و ن گاڑھا ہوجاتا ہے وہ پراپر برین کو اس کی سپلائی نہیں پہنچ پاتی اور برین پراپر طریقے سے
اس کو میسیج نہیں کرپاتا خ و ن کو پتلا کرنے کی بہترین دوائی قرآن میں مینشن ہے جب جنتی جنت میں جائیں گے ان کو جو سب سے پہلی چیز ملے گی وہ کیا ہوگی ۔اور وہ ہو گی زنجبیل جس کو سونٹھ بھی کہا جاتا ہے اور ہم اپنی زبان میں اسے ادرک بھی کہتے ہیں پوری دنیا میں سب سے بہترین دوائی خ و ن کو پتلا کرنے کے لئے گارلک اور جنجر ہے ادرک اور لہسن ہے ادرک لہسن پودینہ اناردانہ ہمیں صرف لہسن پیاز کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ کھا کر مسجد میں نہیں جاسکتے اور اگر کسی کوزیادہ پتا ہے تو وہ اتنا ہے کہ اس میں ستر بیماریوں کی شفا ہے ادرک لہسن پودینہ انار دانہ ہم وزن لو برابر مقدار میں لو اس کی چٹنی بناؤ اور ہر کھانے کے ساتھ ایک چمچ ملاؤ حسب ذائقہ اس میں آپ سبز مرچ ملا سکتے ہو یہ جو ہاتھ کانپنا ہے اس کا بہترین علاج ہے ۔جب اس میں پودینہ شامل ہوگا تو کبھی سمیل نہیں آئے گی۔
باہر کھانا کھانے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ہر خاص وعام بازار کے کھانوں کا شوقین نظر آتا ہے۔جگہ جگہ فوڈ اسٹریٹ قائم ہو چکی ہیں۔جن میں طرح طرح کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔ہر ویک اینڈ پر باہر جاکر کھانا کھانا سب سے مقبول تفریح بن چکی ہے۔باہر کے کھانے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن یہ کس طرح تیار ہوتے ہیں اکثر لوگ اس سے نا واقف ہیں۔جب ہم اپنا کھانا خود تیار کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں استعمال ہونے والی ہر چیز صاف ستھری اورخالص ہو۔اس کی تیاری میں کوئی مضر صحت چیز شامل نہ ہو۔جب ہم یہی چیز باہر کھاتے ہیں تو وہ اچھی تو بہت لگتی ہے لیکن اس کے صاف ستھراہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔فوڈ اسٹریٹ اور ریستورانوں میں تیار شدہ یہ کھانے صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔جو انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ان کھانوں سے ہونے والے نقصانات ذیل میں درج ہیں۔مضر صحت کھانوں میں شامل آلودہ نمک بلڈ پریشر میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کھانوں کو تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والا غیر معیاری تیل دل اور رگوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔غیر معیاری اورباسی کھانا کھانے کی وجہ سے عموماََلوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے الٹیاں،دست اور پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ساتھ ہی بخار بھی چڑھ جاتا ہے۔جس سے پانی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔اور بعض اوقات ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔مضر صحت کھانوں میں استعمال ہونے والے تیل میں تیزابی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔معدے میں ضرورت سے ذیادہ تیزابیت معدے کو نقصان پہنچاتی ہے اور السر کا باعث بنتی ہے۔پیٹ اور سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے اورہاضمے میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔مضر صحت کھانے پیٹ کے درد کا باعث بنتے ہیں۔یہ کھانے کھا کر لوگ مختلف تکالیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اکثر لوگوں کو دست یا مستقل قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین