Home / آرٹیکلز / آپ صرف ایک مہینہ یہ کام کرلیں آپ کی زندگی 180 ڈگری پر بدل جائے گی۔

آپ صرف ایک مہینہ یہ کام کرلیں آپ کی زندگی 180 ڈگری پر بدل جائے گی۔

ایک آدمی کام کی تلاش میں گھر سے نکلااور کسی دوسرے گاؤں کا رخ کیا کہ شاید وہاں اسے اپنی قسمت آزمانے کا کوئی بہتر موقع ملا جائے چلتے

چلتے وہ ایک گاؤں پہنچ گیا گاؤں میں رہنے اور کام ڈھونڈنے سے پہلے اس نے گاؤں کے لوگوں کے بارے میں جاننے کافیصلہ کیا وہ ایک بزرگ آدمی کے پاس گیا جو بڑا ہی عقلمند دکھائی دیتا تھا گاؤں کے لوگوں کے بارے پوچھا یہ گاؤں کیسا ہے یہاں کے رہنے والے لوگ کیسے ہیں کیسے مزاج کے ہیں بزرگ آدمی نے پوچھا کہ تم جس گاؤں سے آئے ہو پہلے مجھے وہاں کے لوگوں کے بارے میں کچھ بتاؤ۔ وہاں کے لوگ بہت مطلبی اور دھوکے باز ہیں بڑے لالچی ہیں چوریا چکاریاں کرتے ہیں حسد کرتے ہیں کسی کا فائدہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں تمہیں یہ سن کر افسوس ہوگا کہ ہمارے گاؤں کے لوگ بھی بالکل ویسے ہی ہیں بالکل تمہارے گاؤں کے لوگوں جیسے اگلے دن ایک اور اجنبی اس گاؤں میں آیا اور آکر اس بوڑھے آدمی سے گاؤں کے بارے میں گاؤں کے لوگوں کے بارے میں پوچھا جس گاؤں سے تم آئے ہو وہاں کے لوگ کیسے ہیں وہاں کے لوگ بہت اچھے اور ملنسار ہیں ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں مل جل کر رہتے ہیں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں

ایک دوسرے کا کام آتے ہیں دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تمہیں یہ سن کر خوشی ہو گی کہ ہمارے گاؤں کے لوگ بھی بالکل تمہارے گاؤں کے لوگوں جیسے ہیں اگر آپ کو بھی زندگی میں دوسرے لوگوں سے بہت شکایتیں ہیں تو آپ کو غور کرنا چاہئے اگر آپ اچھے ہیں مثبت ہیں اور لوگوں میں اچھائیاں دیکھتے ہیں تو آپ کو سب لوگ اچھے نظر آئیں گے آپ کے لئے سب لوگ اچھے ہوجائیں گے ۔ اگر آپ اچھے ہوں گے تو آپ کے لئے سارا جہاں ہی اچھا ہوگا۔ ہمیں باہر وہی دکھتا ہے جو ہمارے اندر ہوتا ہے کسی کو سامنے سے آتی ہوئی مصیبت نظر آرہی ہوتی ہے اور کسی کو اس سے بچنے کا راستہ دکھائی دے رہا ہوتا ہے محبت سے دیکھو گے تو گلاب میں رنگ ملے گا خوشبو ملے گی۔

اور نفرت سے دیکھو گے تو اس کے کانٹے تمہیں پریشان کریں گے تمہاری آنکھوں میں کھٹکیں گے۔ لوگوں کے بارے میں اچھا سوچو ان سے اچھی امیدیں رکھو ان کی خوبیوں پر نظر رکھو ان کی خامیوں کے بارے میں نہ سوچو۔ آپ ایک مہینہ یہ کر کے دیکھ لو آپ کی زندگی میں اتنی تبدیلی آئے گی کہ آپ حیران رہ جاؤ گے ۔انسان بھی بڑا عجیب ہے یہ جس سے پیار کرتا ہے اس کی برائی نہیں دیکھتا اور جس سے نفرت کرتا ہے اس کی اچھائی نہیں دیکھتا۔ اگر ہم جن سے پیار کرتے ہیں ان میں صرف اچھائیاں دیکھ سکتے ہیں تو دیکھنا چاہیں تو سب میں ہی اچھائیاں دیکھ سکتے ہیں سب میں ہی محبتیں بانٹ سکتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

علم اور جہالت میں کیا فرق

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔ ایک شخص نے اس سے پوچھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *