Home / اسلامک / جمعہ کے دن کا اسم اعطم صرف 100 بار،انبیاء کرام اور عرش کے فرشتوں کا وظیفہ

جمعہ کے دن کا اسم اعطم صرف 100 بار،انبیاء کرام اور عرش کے فرشتوں کا وظیفہ

اس تحریر میں جمعہ کی نسبت سے ایک وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے جو صرف 100 بارآپ نے پڑھنا ہے یہ وظیفہ انبیاء کرما کا ہے یہ وظیفہ عرش کے فرشتوں کا ہے جس کے پڑھتے ہی نہ صرف ہر کام آسان ہوجاتا ہے بلکہ اس کے پڑھنے سے ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے ۔بہت سے لوگوں کا یقین بہت کم ہوتا ہے میرا تو صرف یہی

کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے اگر آپ یہ یقین باندھ لیں کہ اللہ کی ذات وہ ذات ہے جو ہر چیز پر قادر ہے جو کچھ بھی کرسکتی ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے تمام شک و شبہات دور ہوجائیں گے۔ حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب عرش کو پیدا فرمایا تو کچھ فرشتوں کو اس کے اٹھانے کا حکم دیا وہ بھاری محسوس ہوا تو ارشاد فرمایا سبحان اللہ کہو جس سے ان کے لئے اٹھانا آسان ہوگیا بس پھر انہوں نے اسی کلمہ سبحان اللہ کو ایک زمانہ تک وظیفہ بنائے رکھا حتی کہ حضرت آدم ؑ کی پیدائش ہوئی حضرت آدم ؑ کو چھینک آئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو الحمد للہ کہنے کی تلقین فرمائی اور خود جواب میں یرحمک ربک ولہذا خلقتک جس کا ترجمہ ہے رب کریم تجھ پر رحم فرمائے اور میں نے اسی لئے تجھے بنایا تھا اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا فرشتوں نے کہا یہ بابرکت اور عظیم کلمہ ہے الحمد للہ جس سے ہمیں بھی کبھی غافل نہ ہونا چاہئے چنانچہ انہوں نے یہ دوسرا کلمہ ملا لیا اور ایک زمانہ تک وہ فرشتے سبحان اللہ

والحمد للہ کا وظیفہ پڑھتے رہے یہاں تک کہ حضرت نوح ؑ مبعوث ہوئے اور انہی کی قوم وہ پہلی قوم تھی جنہوں نے بت پرستی شروع کی جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت نوحؑ کو وحی بھیجی کہ اپنی قوم کو لا الہ الا اللہ کہنے کا حکم فرمائیں اس سے انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو گی تو فرشتوں نے کہا یہ تیسرا جلیل القدر کلمہ ہے جس سے ہمیں بھی غفلت کرنا مناسب نہیں چنانچہ وہ پہلے دو کلموں کے ساتھ ملا کر ایک مدت تک سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ کا وظیفہ پڑھتے رہے یہاں تک کہ ابراہیم ؑ مبعوث ہوئے اور انہیں بیٹے کی قربانی دینے کا حکم ہوا اور بیٹے کی بجائے جب دنبہ پاس کھڑا دیکھ کر خوشی سےاللہ اکبر کہا تو فرشتوں نے کہا یہ چوتھا عظمت و بزرگی والا کلمہ ہے چنانچہ اس کو بھی پہلے کے ساتھ ملا لیا اور سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہنے لگے اور جب حضرت جبرائیل ؑ نے یہ سارا قصہ حضور اقدس ﷺ کی خدمت عالیہ میں سنایا تو آپ نے تعجب سے لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کہا جبرائیل ؑ کہنے لگے کہ آپ اپنے ان کلمات کو بھی ان سابقہ کلمات کے ساتھ ملا لیں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اخلاق کی تقسیم میں تم میں اسی طرح کی ہے جیسے اس نے تمہیں رزق تقسیم فرمائے ہیں بےشک اللہ تعالیٰ مال و دولت کو اپنے محبوب اور غیر محبوب سبھی کو دیتے ہیں مگرایمان کی دولت صرف اپنے محبوب بندوں کو ہی دیتے ہیں ۔ وظیفہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ اس تسبیح کو 101 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے اپنی حاجات کو مانگا جائے انشاء اللہ ضرور آپ کی حاجات پوری فرمائی جائینگی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

جس گھر میں یہ سورۃ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

اسلام آباد نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *