آپﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ﷺ ہیں آپﷺ تمام انبیاء کرام اور رسولوں کے سربراہ ہیں یا اللہ ان پر ان کی آل اور تمام صحابہ کرام ؓ پر رحمتیں سلامتیں
اور برکتیں نازل فرما۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریمﷺ ممبر پر چڑھے آپﷺ نے تین بار آمین کہا آپﷺ سے کہا گیا کہ آپﷺ پہلے تو ایسا نہیں کرتے تھے آپﷺ نے فرمایا میرے پاس ابھی جبرائیل ؑ آئے تھے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ اس شخص کی ناک کو خاک میں ملائے ایک روایت میں اسے اپنی رحمت سے دور کرے ۔جو ماہ رمضان المبارک کو پالے اور اس کی مغفرت نہ کی جائے تومیں نے کہا آمین ۔
پھر انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ اس شخص کی ناک کو خاک میں ملائے جو والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پالے اور ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہو تو میں نے کہا آمین پھر انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ اس شخص کی ناک کو خاک میں ملائے ایک روایت میں ہے کہ اسے اپنی رحمت سے دور کرے ۔جس کے پاس آپﷺ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپﷺ پر درود پاک نہ بھیجے میں نے کہا آمین ۔ جس مجلس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا جائے اور حضورﷺ پر درود شریف نہ بھیجا جائے وہ یقیناً بے برکت مجلس ہے اور اس کے شرکاء ایک صحیح حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کے عذاب کا سامنا کرسکتے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا جو لوگ کسی مجلس اکٹھے ہو ں پھر وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور رسول اکرمﷺ پر درود بھیجے بغیر جدا جدا ہوجائیں
تو یہ مجلس ان کیلئے عیب اور نقص کا باعث ہوگی ۔ اگر اللہ تعالی چاہے گا تو انہیں عذاب دے گا اگر چاہے گا تو معاف کردے گا۔اب آپ کو بتاتے ہیں کہ درود شریف کی فضیلت کیا ہے درود شریف کے فائدے کتنے اس کے پڑھنے سے ہمیں کیا حاصل ہوگا ۔ جمعے والے دن درود پڑھنے کی فضیلت کتنی زیادہ ہے۔ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے ۔ ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحتیں نازل ہوتی ہیں دس گ ن ا ہ معاف کردیے جاتےہیں۔ دعا سے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔ آذان کے بعد مسنون دعا سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز حضورﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی ۔ جب انسان نبی کریمﷺ پر درود شریف بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا ہے ۔
درود شریف کے ذریعے نبی کریمﷺ سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے ۔ درود شریف سے دل کو تازگی اور سکون ملتا ہے ۔ ہم جو بھی اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں اس سے دعاقبول ہوتی ہے ۔ جمعہ کے دن حضورنبی کریمﷺ درود شریف پڑھنے کے بہت زیادہ فائدے ہیں۔ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن اپنے نبی کریمﷺ پر کثرت سے درود شریف بھیجا کرو ۔ آپﷺ اپنی امت کیلئے کتنا رویا کرتے تھے اور پریشان رہتے ہیں ہمیں آپﷺ کی محبت کا کچھ تو حق ادا کرنا پڑے گا۔ آج کا وظیفہ بھی درود شریف سے منسلک ہے اس لیے درود شریف کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے چاہے وہ رزق کے حوالے سے بھی کیوں نہ ہو اس سے دولت کے وسائل بھی اللہ تعالیٰ آپ کو عطاء کرے گا۔