اس تحریر میں شادی کے لئے وظیفہ پیش کیا جارہا ہے یہ اس پوری دنیا کا سب سے طاقتور ترین وظیفہ ہے جو بچے اوربچیاں یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بہت سارے وظائف کئے یا بہت سارے نام نہاد پیروں فقیروں کے پاس گئے ہیں اور ہمارا شادی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو آپ ہر چیز کو چھوڑ کر یہ وظیفہ کر لیجئے اور بتائے گئے طریقہ کے مطابق کیجئے اور اسی عمل کیجئے اس وظیفہ کی برکت سے رشتہ بھی ہو گا بہت اچھا بھی ہوگا اور اگر کسی چیز کا انتظام نہ ہورہا ہو جیسے جہیز کا ہے تو جہیز ایک لعنت لیکن پھر بھی شادی کے لئے یہ سب ضروریات یہ سب رسم و رواج ہمارے اپنے ہی لوگوں کے بنائے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے اگر شادی کے سلسلے میں کسی چیز کا انتظام نہ ہورہا ہو تو یہ ایک ہی وظیفہ ہر کام کے لئے کافی ہے اور اگر خدانخواستہ کسی پر بندش بھی ہوگئی یا کوئی اور بھی رکاوٹ ہوگئی تو بھی یہ کارگر ثابت ہوگا اللہ کی رحمت ہوگی ا س وظیفہ سے جو آپ کی سوچ ہو گی اس سے زیادہ میرا اللہ آپ کو عطا فرمائے گا ۔
اللہ کے سوا کوئی کچھ نہیں ہے میرا اللہ تو بہت پیارا ہے اور اپنے بندوں پر بہت رحم کرنے والا ہے کیا اللہ کے سوا کوئی ہے اس پوری کائنات میں جس کو ہم یا د کریں اور کوئی ہے اللہ کے سوا جس کے آگے ہم اپنا سر جھکائیں اور اللہ کے سوا ہے کوئی جس کے سامنے ہم اپنی جھولی پھیلائیں اور ہاتھ اُٹھائیں دعا کے لئے اور اللہ کے سوا ہے کوئی جو کھل کر دے اور دیتے ہوئے بھی خوش ہو اللہ کے سوا بھی کوئی نہیں جو ندا صدا اور پکار پر حاضر ہو صرف ایک اللہ ہی ہے جو ایک ہی پکار پر لبیک کہتا ہے اللہ فرماتا ہے میں تو تیری شہہ رگ سے زیادہ قریب ہوں یہ تو ہمارے اپنے انداز ہیں یا نادانیاں ہیں کہ ہم اس کو کہتے ہیں کہ تو آجا وہ تو پہلے ہی ہمارے ساتھ ہے ہمارے پاس ہے وہ دو ر اتنا ہے دیکھو تو نظر نہیں آتا تصور میں لاؤ تصور میں بھی نظر نہیں آتا تصور کی رفتار روشنی سے بھی کہیں زیادہ تیز ہے اگر دیکھنا چاہوں نظروں کے پاس سوچنے لگو خیالات کے گھوڑے تھک کر مر جائیں گے
جب اللہ اتنا دور ہوگیا کہ خیال بھی نہ پہنچے آنکھ بھی نہ پہنچے تو پھر ہماری کون سنے گا سبحان اللہ دو مختلف چیزیں میرے اللہ نے اپنے اندر جمع کر کے دکھائیں کہ میرا اللہ جس وقت میں اتنا دور ہے کہ نظر نہیں آتا جس وقت میں اتنا دور ہے کہ خیال نہیں جاتا اسی وقت میں اتنا قریب ہے کہ وہ فرماتا ہے کہ میں تیری شہہ رگ سے زیادہ تیرے قریب ہوں پکار میں تیرے ساتھ ہوں کیونکہ میرا رب کیا ہے موت سے پاک ہے نیند سے پاک اونگھ سے پاک تھکن سے پاک بیوی سے پاک بچوں سے پاک میرے اللہ کا مدد گار کوئی نہیں کل کائنات میرے اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے وظیفہ یہ ہے کہ رب ھب لی من الصالحین کو کسی بھی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ کر اللہ سے دعا کیجئے اور اول و آخر درود پاک لازمی پڑھیئے انشاء اللہ جلد شادی ہوگی ۔ او ر یہ عمل 7 دن تک کیجئے اور اگر کوئی حرکت نہ ہوتو مزید سات دن بھی کیجئے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین