Home / اسلامک / زندگی میں تین چیزوں کو کبھی ٹوٹنے مت دینا ؟

زندگی میں تین چیزوں کو کبھی ٹوٹنے مت دینا ؟

ہم میں سے زندہ وہی رہے گا جو دلوں میں زندہ رہے گا اور دلوں میں زندہ وہی رہتا ہے جو آسانیاں بانٹتا ہے محبتیں بانٹتا ہے

۔کمزور لوگ انتقام لیتے ہیں طاقتور معاف کردیتے ہیں اور سمجھدار لوگ نظر انداز۔زندگی میں تین چیزوں کا خاص خیال رکھو ۔1:اعتبار کا ۔2:وعدے کا ۔3:رشتوں کا۔کیونکہ جب ان میں سے کوئی چیز ٹوٹتی ہے تو آواز نہیں کرتی ۔زندگی کبھی کسی کو مفت میں کچھ نہیں سکھاتی جب کوئی کہتا ہے مجھے زندگی نے یہ سکھایا تو یقین کریں اس نے اس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہوگی۔ سب کو اچھا سمجھ لینا یہی سب سے بری عادت ہے میری ۔ لوگ ٹوٹ جاتے ہیں گھر بنانے میں تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں ۔لوگوں کا بھلا ضرور کریں لیکن ان سے یہ امید نہ رکھیں کہ ضرورت پڑنے پر وہ بھی آپ کا بھلا کریں گے ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنے سے بڑے بڑے رشتے کمزور ہوجاتے ہیں ۔اچھا سوچیں اور اچھا بولیں کیونکہ بدگمانی اور بدزبانی دو ایسے عیب ہیں

جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں ۔ خامیوں کا احساس کامیابی کی کنجی ہے ۔ جھوٹ بول کر جیت جانے سے سچ بول کر ہار جانا بہتر ہے ۔ اللہ کے دشمنوں سے محبت کرنا اللہ تعالیٰ سے دشمنی کرنا ہے ۔ کمزور موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں باہمت انسان خود مواقع پیدا کرتے ہیں ۔ برا دوست کوئلے کی مانند ہے، گرم ہو تو جلائے گا، ٹھنڈا ہو گا تو ہاتھ کالا کرے گا ۔ ماں کے بغیر گھر قبرستان ہے ۔ علم کے بغیر انسان اللہ کو نہیں پہچان سکتا۔ جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں ۔ جانوروں میں خواہش پائی جاتی ہے لیکن عقل نہیں ہوتی، فرشتوں میں عقل ہوتی ہے لیکن خواہش نہیں پائی جاتی، انسان میں دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں ۔ اس میں عقل بھی ہے اور خواہش بھی ۔ اگر انسان خواہش سے عقل کو دبا لیتا ہے تو جانوروں کی صف میں شامل ہو جاتا ہے اور اگر عقل سے خواہش کو دبا لیتا ہے تو اس کا شمار فرشتوں کی صف میں کیاجائے گا۔

اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں سے بھری ہے مگر درحقیقت اطیمنان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے ۔ اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا دیا ہوا دکھ تو بھلا دے مگر کسی کی دی ہوئی محبت کبھی نہ بھلائے ۔ تکبر علم کو کھا جاتا ہے ۔ اچھا سوال آدھا علم ہے ۔ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے درد پر افسوس کرنے کی بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں۔ اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ اللہ وہ نہیں دیتا جو آپ کو اچھا لگتا ہے بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔ انسان کی آزمائش جتنی بڑی اور مشکل ہو گی ، انعام بھی اتنا ہی بڑا ہو گا ۔ اگر نیک اور مخلص بننا چاہتے ہو تو شبنم کے قطرے کی طرح شفاف ہو جاؤ ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

جس گھر میں یہ سورۃ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

اسلام آباد نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *