Home / اسلامک / المُعطی ھواللہ جمعہ کو بحالت تشہد 70 بار پڑھنے کا ایک نرالا معجزہ

المُعطی ھواللہ جمعہ کو بحالت تشہد 70 بار پڑھنے کا ایک نرالا معجزہ

آج کے دور میں بہترین رزق کی تلاش یا خواہش کس کو نہیں دنیا میں عمومی طور پر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتا ہے لیکن اس کا حل بھی دین اسلام نے بتا دیا ہے ۔اس تحریر میں جمعۃ المبارک کےدن المعطی ھواللہ کا سریع الاثر وظیفہ پیش کیا جارہا ہے انشاء اللہ اس خاص وظیفے سے اللہ پاک آپ کے لئے آسانیاں فرما دیں گے اور خصوصا آپ کو جمعۃ المبارک کے اس خاص عمل کے طریقے کے حوالے سے بھی آج آگاہ کریں گے کہ یہ خاص الخاص وظیفہ کب کیسے اور کس مقصد کے لئے شروع کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ان تمام مسائل جیسے رزق روزگار جاب ان تمام مسائل کے متعلق بھی تحریر کیا جائے گا کہ جن کے بارے میں آپ لاعلم تھے بہترین زندگی کے متلاشی حضرات یہ تحریر لازمی پڑھیں مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں قرآن و حدیث کے حوالے سے جمعۃ المبارک ایک انتہائی مقدس اور مبارک دن ہے اس کی عظمت فضیلت شان اور مرتبے کا اندازہ ہم صرف اس بات سے ہی لگاسکتے ہیں

کہ قرآن پاک میں اس کے نام سے ایک مستقل سورت سورۃ الجمعہ بھی موجود ہے جمعہ کا دن انتہائی عظیم الشان پرسعادت مقدس اور باربرکت دن ہے رزق کی تنگی دور کرنے کے لئے یہ خاص عمل پابندی کے ساتھ ساتھ جمعہ کی فرض نماز کے بعد بحالت تشہد قبلہ رخ بیٹھ کر پڑھنا ہوگا حضور نبی کریم ﷺ نے جمعہ کے دن کو یہاں تک عید کا دن کہا ہے اور تمام دنوں کا سردار قرار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ دن عید الفطر اور عید الاضحیٰ سے بھی عظیم ہے اس میں پانچ خصلتیں اور امتیازات ہیں اللہ تعالیٰ نے اس روز آدمؑ کو پیدافرمایا اور اسی روز آدمؑ کو زمین کی طرف اتارا اور اسی روز ہی آدمؑ فوت ہوئے اور اسی روز میں ہی اِک ایسا وقت اور گھڑی ہے کہ جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطافرماتا ہے جب کہ حرام کا سوال نہ کیا جائے اور اسی روز قیامت بھی قائم ہوگی مقرب فرشتے اور آسمان و زمین اور ہوائیں اور پہاڑ اور سمندر یہ سب جمعہ کے روز سے ڈرتے ہیں

سنن ابن ماجہ میں فرمان نبوی ہے کہ سورج طلوع ہونے والے ایام میں سب سے بہترین جمعہ کا روز ہے جمعۃ المبارک وہ مقدس دن ہے جسے تمام ایام پر فضیلت بخشی گئی ہے اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکت اگرچہ اس بات پر پوری طرح سے قادر ہے کہ وہ ہر مخلوق کو گھر بیٹھے اور اس کے حصے کا رزق پہنچا دے لیکن اس خالق و مالک نے نظام کائنات کو ایک ترتیب سے تشکیل دیا ہے اور اس ترتیب کا تقاضا یہ ہے کہ حضرت انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہ بیٹھا رہے بلکہ خود کو حرکت میں لاکر اس دنیا کی بہتری اور ترقی میں اپنے حصے کا کام کرے ہماری نوجوان نسل کا ایک بڑا حصہ صرف خوابوں اور خیالی منصوبوں کے سہارے زندہ ہے اور عملی طور پر کچھ کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر منتظر فردا ہے وظیفہ یہ ہے کہ سورۃ الجمعہ کا آخری رکو جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد 7 مرتبہ پڑھیں اور پھر 70 مرتبہ المعطی ھوا اللہ کا ورد کر کے دعا مانگیں اول و آخر درود شریف لازمی پڑھیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

جس گھر میں یہ سورۃ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

اسلام آباد نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *