Home / دلچسپ و عجیب / چالاک کر دینے والی باتیں سب ایک جیسے ہوتے ہیں بس ڈسنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے

چالاک کر دینے والی باتیں سب ایک جیسے ہوتے ہیں بس ڈسنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے

آئینہ وہ واحد ساتھی ہے جو آپ کے ہنسنے پر ہنستا اور آپ کے رونے پر روتا ہے۔ زندگی تو ہلکی پھلکی سی ہے ۔ سارا بوجھ خواہشوں کا ہے۔ لڑائی ہار جانا، لیکن کبھی تربیت نہیں بھولنا۔ مسائل وہاں سے شروع ہوتے ہیں۔جب ہم ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے بارے میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ محبت کی گنتی دو سے شروع ہوتی ہے۔ اور دو پر ختم اگر ایک کم ہوجائے تو پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے اور اگرا یک زیادہ ہوجائے تو دل سے یقین نکل جاتا ہے۔

حد سے زیادہ حساس اورحد سے زیادہ سو چنے والے لوگ کبھی خوش نہیں رہ سکتے ۔ خوشیوں کا تعلق آپ کے حالات سے نہیں آپ کے فیصلوں سے ہے۔ بعض اوقات کوئی ہماری خاموشی کا بھی مستحق نہیں ہوتا، اور ہم اسے احساسات کے ترجمے سنا رہے ہوتے ۔میں نے زندگی میں دوست نہیں ڈ ھونڈ ے میں نے دوستوں میں زندگی ڈھونڈی ہے۔ کچھ لوگوں کے ساتھ خون کا رشتہ بھی نہیں ہوتا مگر پھر بھی اپنوں والی خوشبو آتی ہے۔ دراصل رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں۔ سب ایک جیسے ہوتے ہیں بس ڈسنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ زندگی ایک طویل سفر ہے جس کی منز ل قبر ہے۔

دوسروں کی کہانیاں چھوڑو اپنے آگے کے بھی آئینہ رکھو۔ کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جسے گناہ واقعی گناہ لگتا ہو اور وہ اس کے چھوڑنے کے تڑپ میں دن رات دعائیں اور کوشش میں لگا رہتا ہو۔ بدبخت ہے وہ جس نے زندگی کو بدلنے اور سمجھنے کےلیے درجنوں کتابیں پڑھی لیکن اس کے پاس ہدایت سے بھرا قرآن گرد آلود پڑا رہا۔ مت سوچیں کہ ہم نیک ہیں ہم بس رب العزت کے پر دے میں ہیں۔ جب کوئی کلمہ اور شکایت کرنا چھو ڑ دے سمجھ لیں کہ وہ آپ سے بہت دور جاچکا ہے۔

جن بچوں کے سر پر ماں یا باپ کا سایہ نہ ہو ان سے تلخ لہجے میں بات نہ کیا کرو وہ ذرا سی بات پر بھی رو پڑتے ہیں۔ وہ خسارا ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ جو کسی کے ساتھ مخلص ہو کر کھایا ہو۔ کسی کو ایسے ہی خود سے الگ نہ کرنا بچھڑنے سے ہوئے چند سوکھے پتے پورے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔ اللہ صرف تمہارے راستوں کو موڑتا ہے تمہاری دعاؤں کو نہیں وہ تمہیں اپنے طریقے سے تمہاری منزل تک لاتا۔ نفرت سنبھال کر رکھنے والے دل بوجھل ہی رہتے ہیں ۔

جب کہ نفرت زندگی کا کوڑا کرکٹ ہے جن کو تلف کر دینے سے دل میں کشادگی اور تازگی بڑھ سکتی ہے۔ جب تک تم ڈرتے رہو گے تمہاری زندگی کے فیصلے کوئی اور کرتا رہے گا۔ دراصل میں اپنی آرزؤں کے اندر زندہ رہتا ہوں اپنی کامیابیوں اور فتح مند یوں کےا ندر نہیں دیکھا جائے تو ہر شخص اپنی حسرتوں اور آرزؤں کے اندر ہے۔ معاملات تب بگڑتے ہیں جب کسی کو سمجھنا تھا اور آپ سمجھانے بیٹھ گئے ۔ جس دل میں میل طبیعت میں ضد اور لفظوں میں مقابلہ آجائے تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں۔

بس رشتے ہار جاتے ہیں۔ نفرت اور نظرانداز کرنا وہ عمل ہے جنہیں ایک لمحے میں محسو س کیا جاسکتا ہے۔ لیکن محبت اور وفاداری وہ عمل ہے جن کو ثابت کرنے میں پوری زندگی بیت جاتی ہے۔ مختصر رہیں مگر کوشش کریں کہ مخلص رہیں آپ کی موجودگی وقتی ہوسکتی ہے۔ مگر کردار اور رویے دائمی اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔ اے اللہ جو میرے مقدر میں نہیں لکھا اس کی کوشش اور تمنائیں مجھے مبتلا نہ کر اور جو میری تقدیر میں لکھا ہے اسے میرے لیے آسان کردے۔

About admin

Check Also

بال آنے پر بیوی سے رشتہ توڑ لیا

بھارتی معاشرہ یوں تو دلچسپ و عجیب واقعات کی بنا پر دنیا بھر میں خاص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *