گردے آپ کے جسم کے سب سے اہم اعزاء ہیں جو گندگی کو فلٹر کرنے اور خ ون کے س۔رخ خلیوں کی تیاری اور آپ کی ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں صحت مند رہنے کیلئے گردے کا ٹھیک طرح کام کرنا بہت ضروری ہے ۔ اکثر لوگ ان علامات کو نظر انداز کردیتے ہیں جو گردے کی خرابی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ ان علامات کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ آج ہم آپ کو گردے کی خرابی کی کچھ علامات کے بارے میں بتائیں گے ۔ ان علامات کو اپنے اندر دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
گردوں کی خرابی کی پہلی نشانی یہ ہے کہ آپ کمر میں درد محسوس کریں گے اکثر لوگوں کا خیا ل ہے کہ گردوں میں انفیکشن کیوجہ سے پیٹ کے وسط میں شدید درد ہوت اہے ۔ کچھ معاملات میں یہ درد کمر کے نچلے حصے تک بڑھ جاتا ہے ۔ کمر کے نچلے حصے میں درد کو نظر انداز مت کریں ۔ یہ آپ کے گردوں کی خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے ۔ نمبر 2مسلسل تھکاوٹ جب آپ کے گردے جسم کے ناکارہ چیزوں کو سہی طرح صاف نہیں کرپارہے ہوتے تو اس سے آپ تھکاوٹ محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اگر مسلسل تھکاوٹ محسوس کررہے ہوں تو گردوں کا چیک اپ ضرور کروائیں ۔ نمبر3چکر آنا صبح ناشتہ ناکرنے کیوجہ سے آپ کو چکر آنا شروع ہوجائیں تو یہ گردوں کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی نشانی ہوسکتی ہے ۔
گردوں کے مریضوں میں اکثر خون کی کمی ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ گردوں کے ٹھیک طرح کام نہ کرنے کیوجہ سے خون میں سرخ خلیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے ۔ جس سے خون کی کمی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چکر آنا گردوں کی خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے ۔ اسے نظر انداز مت کریں۔ نمبر 4برین فوگ گردوں کی خرابی ایک اور نشانی ذہن پر بوجھ محسوس کرنا بھی ہوتا ہے ۔ ٹیمپل یونیورسٹی کے ریسرچر گردوں کی خرابی کی ایک بڑی وجہ کو ذہنی بوجھ سے جوڑتے ہیں ۔ اس لیے ایسی علامات کو محسوس کریں فوراً کسی ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں ۔ شدید خارش خشک اور خارش والی جلد موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے علاوہ گردوں کی خرابی کی ایک علامت ہوسکتی ہے ۔
گردوں کی خرابی والے افراد کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھ جانے کیوجہ سے شدید خارش ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گردوں کی جان لیوہ بیماریوں میں مبتلا لوگوں میں چالیس فیصد افراد میں خارش ہوتی ہے ۔ اگر آپ اپنی جلد میں اچانک کسی قسم کی تبدیلی دیکھیں اور خارش محسوس کریں تو گردوں کو چیک ضرور کروائیں۔ اگر آپ گرم دن میں بھی سویٹر پہننے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں یہ گردوں کی خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے ۔ گردوں کی خرابی والے افراد خون کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شدید نزلے میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ان کو ٹھنڈ کا احساس زیادہ ہوتا ہے ۔ ایسی علامات کو نظر انداز مت کریں اور گردوں کا چیک اپ ضرورکروائیں۔