Home / آرٹیکلز / گردوں کی خرابی کی 12 علامات

گردوں کی خرابی کی 12 علامات

اس تحریر میں گردوں کی خرابی کی علامات بتائی جارہی ہیں ۔کیا آپ بھی اس خاموش قاتل مرض کا شکار تو نہیں ؟سب سے پہلی علامت ہے وہ ہے آنکھوں کا پھولنا:گردوں کی خرابی کی سب سے بڑی علامت ہے آنکھوں کا پھولنا ۔نمبر2:جسم پر خارش: اگر آپ کے جسم پر مستقل خارش رہتی ہے تو یہ بھی گردوں کی خرابی کا سبب ہوسکتی ہے۔

گردوں کے صحیح کام نہ کرنے کی وجہ سے جلد کو وہ منرلز اور وٹامنز حاصل نہیں ہوتے جس سے وہ مینٹین رہ سکے اور اپنی ضروریات کو پورا کرسکے اس لئے گردوں کے خراب ہونے سے جلدی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔نمبر3:بھوک نہ لگنا اور دل متلانا :اگر آپ کو بھوک نہ لگتی ہو اور دل متلاتا ہو تو اکثر آپ کو قے کی شکایت رہتی ہے تو بھی آپ کے گردے خراب ہو سکتے ہیں ۔

نمبر 4:منہ کا ذائقہ خراب ہونا : یہ بھی گردوں کی خرابی کی علامات میں سے ایک ہے نمبر 5:بار بار پیشاب آنا :اگر روٹین سے ہٹ کر آپ کو بار بار پیشاب آتا ہے تووہ بھی گردوں کی خرابی کی علامات میں سے ایک ہے ۔نمبر6:پیشاب کی رنگت بدلنا:اگر پیشاب کی رنگت بدل جاتی ہے یا بدلی ہوئی ہے تو بھی آپ کو ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے یہ بھی گردوں کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے ۔

گردوں کی خرابی کی وجہ سے آپ کے بلیڈرز میں پتھری بھی جنم لے سکتی ہے یا آپ کے خصیئے خراب بھی ہوسکتے ہیں اور آپ کو جسمانی مسائل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے قوت مدافعت کمزور ہوسکتی ہے اور ازدواجی حقوق کی ادائیگی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ نمبر7:بے خوابی کی شکایت :گردوں کی خرابی کی وجہ سے آپ کی نیند بھی ختم ہوسکتی ہے یہ بھی بہت زیادہ مریضوں میں پائی گئی ہے ۔

گردے جب صحیح طریقے سے کام نہ کررہے ہوں تو جسم کے تمام افعال متاثر ہوتے ہیں جن میں سے ایک عمل سونا بھی ہے جو کہ گردوں کی خرابی کی وجہ سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور اگر کچھ نیند آ بھی جائے تو بار بار یورین پاس ہونے کی وجہ سے نیند کھل جاتی ہے اور انسان کو اٹھنا ہی پڑتا ہے ۔

نمبر8:تھکاوٹ اور کون کی کمی: اگر کام کرنے سے ہٹ کر اگر آپ کو جسم میں تھکاوٹ رہنے لگے اور سونے یا آرام کرنے کے باوجود بھی دور نہ ہو تو یہ بھی گردوں کی خرابی کی ایک علامت ہوسکتی ہے ۔ 9:غیر معمولی دل کی دھڑکن :اگر آپ کی دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے یا غیر معمولی طریقے سے دھڑکتی ہے تو یہ بھی گردوں کی خرابی کی علامات میں سے ہوسکتی ہے

۔10 بلڈ پریشر کا بڑھنا : اگر آپ کا بلڈ پریشر روٹین سے ہٹ کر رہتا ہے یا زیادہ رہتا ہے تو یہ بھی گردوں کی خرابی کی علامت میں سے ہوسکتا ہے۔ 11:پٹھوں کا اکڑنا :اگر آپ کے پٹھے اکڑتے ہیں یا اکڑے رہتے ہیں تو یہ بھی گردوں کی خرابی کی ایک علامت ہو سکتی ہے ۔

12:چہرے اور جسم پر سوجن :اگر آپ کے جسم ہاتھ پاؤں پر یا کسی بھی حصہ پر زیادہ تر آنکھوں کےنیچے اور ہاتھ اور پاؤں پر سوجن رہتی ہے تو یہ بھی گردوں کی خرابی کی ایک علامت ہوسکتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *