خواتین و حضرات میں آج آ پ لوگوں کے لیے بہت ہی آزمودہ وظیفہ لے کر حاضر ہوا ہوں آج میں آپ لوگوں کے لیے ایسا مسئلہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو کہ بہت سی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے اور خاص طور پر خواتین اس مسئلے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں وہ مسئلہ خواتین میں حمل کا نہ ٹھہر نا ہے اگر حمل ٹھہر جا ئے تو اس کا بعد میں ضائع ہو جا نایہ مسئلہ آج کل بہت زیادہ آ رہا ہے
تو میں آپ کے لیے قرآنِ پاک سے ایک چھوٹا سا عمل لے کر آ یا ہوں اس عمل کے کرنے سے آپ کا جو بھی مسئلہ ہو گا وہ حل ہو جا ئے گا اگرآ پ کا حمل نہ ٹھہرتا ہوگا وہ بھی ٹھہرے گا اور اگر حمل ضائع ہو جاتا ہوگا تو انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے انشاء اللہ حمل بھی ضائع نہیں ہوگا۔یہ عمل انتہائی آسان ہے۔ آپ نے قرآن پاک کی یہ آیت ہے وہ آیت ہے سورۃ الا نبیاء کی تین آیتیں ہیں
آیت نمبر اکانوے بانوے تیرانوے یہ آیتیں لکھ کر حؐل کے ابتدائی دنوں سے چالیس روز تک حاملہ عورت کے باندھ دیں چالیس روز کے بعد کھول دیں پھر نو یں مہینہ میں باندھ دیں پھر بچہ پیدا ہونے کے فوراً بعد وہ عورت سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں انشاء اللہ اس عمل کی بر کت سے بچہ صحیح سالم رہے گا۔دورا ن حمل حاملہ اور حمل کی حفاظت کیلئے لاکھ جتن کیے جاتے ہیں ۔
میرے پاس بھی آٹھ ایسے طاقتور روحانی راز ہیں‘ جو میں قارئین عبقری کی نذرکرتا ہوں۔ان شاء اللہ یہ اعمال کرنےسے حمل اور حاملہ کی مکمل حفاظت رہتی ہے۔بلڈپریشر بڑھ جائے تو یَاقَوِیُّ گیارہ مرتبہ پانی پر دم کر کے پی لیں۔حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے مرتبہ یَامُبْدِیُٔ یَاسَلَامُ حمل قرار پانے کے بعد روزانہ پڑھیں۔اکتالیس دن سورۃ کوثر کی تلاوت بعد از نماز فجر کریں۔
سورۃ الشمس کو اکتالیس مرتبہ بعد نمازاشراق پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پئیں انشاء اللہ حمل محفوظ اور بچہ سلامت رہے گا۔روزانہ تین سو بار دفعہ یَارَقِیْبُ کا ورد کریں اور سات دفعہ پانی پر پڑھ کر پئیں۔’’یَامُغْنِیُ‘‘ (اے کسی کی پروا کرنے والے) اگر مرد ستر مرتبہ پڑھ کر عورت کے پاس جائے تو انشاء اللہ کبھی بچہ ضائع نہ ہوگا۔جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو۔
وہ اجوائن اور کالی مرچ دونوں چیزیں لیکر سوموار کے روز دوپہر کو چالیس دفعہ سورۃ الشمس اوّل آخر درود شریف پڑھ کر اس کو حمل کے شروع سے لیکر بچے کے دودھ چھڑانے تک مسلسل کھائے‘ انشاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا ۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکو اکسٹھ مرتبہ لکھ کر تعویذ بناکر پاس رکھیں
ان شاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا۔آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے انہیں جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔