Home / آرٹیکلز / جس سے دنیا کا ہر انسا ن امیر ہو یا غریب خریدا جا سکتا ہے؟؟

جس سے دنیا کا ہر انسا ن امیر ہو یا غریب خریدا جا سکتا ہے؟؟

اگر آپ اس شخص کی تلاش میں ہیں۔ جو آپ کی زندگی کو تبدیل کرے گا تو ایک نظر شیشے کی طرف دیکھ لینا۔ اگر کسی کےپاس ذہانت کی انتہاء بھی ہو لیکن اگر وہ کچھ کرنے کی شدید خواہش نہیں رکھتا تووہ کچھ بھی نہیں پاسکتا۔ جو لوگ اپنی سوچ نہیں بدل سکتے وہ کچھ نہیں بدل سکتے۔ تھکنا نہیں جمے رہو ڈرنا نہیں ڈٹے رہو کامیاب ہوجاؤ گے ہاں دیر سویر اپنی جگہ۔ اخلاق وہ چیز سے جس کی کوئی قیمت دینی نہیں پڑتی ہاں مگر اس سے ہر انسان خریدا جاسکتا ہے۔ وہ کتابوں میں درج تھا ہی نہیں ، جو پڑھایا سبق زمانے نے۔ وقت کے شدید دباؤ میں ایک مختصر سے لمحے کےلیے کوئی خوبصورت سوچ ہلکی سی مسکراہٹ آپ کو پرسکون کرسکتی ہے۔ اپنی زندگی کی کتاب کچھ خاص لوگوں کے سامنے کھولیں، کیونکہ چند لوگ ہی اس کے باب سمجھ سکتے ہیں۔

باقی بس جاننے کا تجسس رکھتے ہیں۔ جن لوگوں کےپاس روپیہ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عقل بھی انہی کے پاس ہے۔ زندگی کی کتاب کے سب اوراق ہمارے مطابق نہیں ہوتے، بس اگر کوئی ایسا ورق سامنے آجائے جس میں راحتیں نا ہوں ، توصبر کیجئے۔ اپنی سوچ پر قابو پاؤ ورنہ تمہاری سو چ تم پر قابو پالے گی۔ رشتے احساس سے بنتے ہیں۔ رنگ نسل دیکھ کر تو جانور خریدے جاتے ہیں۔ بند آنکھوں میں نظر آنے والے وہ لوگ ہوتےہیں۔ کہ دل کے اس کونے میں بستے ہیں۔ جہاں سے محبت جنم لیتی ہے۔ جب عورت نکاح نامے پر دستخط کرتی ہے۔ تو وہ اس کاغذ پر اپنی ساری زندگی شوہر کے نام کر رہی ہوتی ہے۔ محبت پوری ہویا آدھی عورت کو مرد پورا چاہیے ہوتا ہے۔ دوسری عورت میں بٹا ہو انہیں۔ مجھے لوگوں کو پڑھنا نہیں آتا مگر ان پر اعتبار کر کے ایک سبق ضرور مل جاتا ہے۔

ایک وقت آتا ہے۔ کہ نہ کوئی اچھا لگتا ہے نہ برا نہ صیحح نہ غلط ۔ کیونکہ وہ دل سے اتر چکا ہوتا ہے۔ تو پھر اس سے نہ ہی نف رت ہوتی ہے۔ نہ ہی محبت رہتی ہے۔ کسی عورت کا خاموش ہوجانا دھاڑیں مار مار کر رونے کے برابر ہوتا ہے۔ کوئی عورت جب تکلیف میں ہوتی ہے۔ تو وہ آپ کو نظر انداز کرنا شروع کردیتی ہے۔ جب درد حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ تو انسان روتا نہیں خاموش ہوجاتا ہے۔ لوگ بے وجہ خاموش نہیں ہوتے مجھے پتہ نہیں کیا سہہ چکے ہوتے ہیں۔ جب کوئی تم سے تعلق ختم کرنا چاہے گا تو سب سے پہلے وہ اپنے بات کرنے کا انداز تبدیل کرے گا۔ کسی اپنے کے دئیے ہوئے درد کا جواب صرف خاموشی ہوتی ہے ۔ اس جگہ مت جاؤ جہاں لوگ تمہیں برداشت نہیں کرتے ہو۔ وہاں جاؤ جہاں لوگ تمہارا انتظار کرتے ہوں زندگی میں ہمیشہ خوش رہو گے۔

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *