Home / آرٹیکلز / رانگ نمبر

رانگ نمبر

ایک شادی شدہ دو بچوں کی ماں کو انجانے نمبر سے ایس ایم ایس ملتا ہے i miss u کا،اور وہ ڈر کے مارے اسے ڈیلیٹ کر دیتی ہے تاکہ کوئی دیکھ کر اس پر شک نہ کرنے لگے،اور پھر ایسے میسجز تواتر سے آنے لگ جاتے ہیں ۔اس عورت کی ساس ایک بار ان میسجز میں سے کچھ پڑھ لیتی ہیے اور اپنے بیٹے کو بتا دیتی ہے،جس کی وجہ سے بیٹا گھر میں مار دھاڑ کر کے اپنی بیوی کو طلاق دے دیتا ہے۔اور جب اس عورت کے بھائیوں کو پتہ چلتا ہے تو فوراً اس کے گھر جا کر جوش میں آکر اسے مار مار ہلاک کر دیتے ہیں 😓

پھر بعد میں جب اس نمبر کی کھوج نکالی جاتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس عورت نے تو کبھی رپلائی تک نہیں دیا ہوتا اور وہ رانگ نمبر ہوتا ہے ۔۔۔

*********** ******* /********

رانگ نمبر کا سلسلہ کوئی نیا نہیں،لیکن جب سے یہ فری کال پیکجز عام ہوتے گئے،اس تفریح کو بھی دوام ملتا گیا،

میاں بیوی بیٹھے ہوئے ہیں کہ اتنے میں انجانے نمبر سے کال آئی۔شوہر نے بیوی کا فون لے کر ریسیو کیا،سامنے مردانہ آواز سنتے ہی ایک دم غصہ آیا موبائل کو زور سے پٹخا،موبائل دو ٹکڑے ،سم نکالی،سم کے دو ٹکڑے کیے اور طویل بحث اور جھگڑے کا اغاز۔۔۔۔(پتہ نہیں کون ہوگا 🤔 😠)

******** ******** *********

ماں اپنے بچوں کو اسکول کا ہوم ورک کروا رہی ہے ۔مما کا فون بجا،بچے نے ریسیو کیا۔۔۔مما کوئی انکل ہیں۔۔

ماں نے کہا بیٹا کہہ دو رونگ نمبر ہے۔۔

بڑا بچہ جو ابھی سن شعور میں داخل رہاکئی ماہ تک سوچتا رہا (پتہ نہیں کون ہوگا🤔😐)

******** ********* **********

بھابھی برتن دھو رہی ،فون بجا۔

نند سے ریکویسٹ کی کہ ریسیو کر لے،

“بھابھی کوئی جینٹس ہے”

کہہ دو رونگ نمبر ۔۔

نند گھنٹوں تک سوچتی رہی ۔بھابھی کے موبائل پر(پتہ نہیں کون ہوگا 🤔😒)

******** ********* *******

یہ رانگ نمبر پر محض تفریح کے نام پر کال کرنے والے صاحبان ہمارے اردگرد ہمارے گھروں میں ہی پائے جاتے ہیں

کہیں ہمارا اپنا بھائی،بیٹا یا کوئی رشتہ دار ان کاموں میں تو نہیں؟؟؟؟

اگر آپ کسی ایسے کو جانتے ہیں تو اسے سمجھا کر اپنے حصے کا فرض ضرور ادا کیجئے

کہیں ذرا سی تفریح کسی کے گھر اجڑنے اور سکھ ختم ہونے کا ذریعہ نہ بن جائے

ذرا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔پورا سوچیے……..!!!!

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *