ایک سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ امتحانی مرکز میں میری ڈیوٹی لگی ہوئی تھی، میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ اس کا بیٹا بھی اسی سنٹر میں امتحان دے رہا ہے اس کا خیال رکھنا-
ایک دن موقع پا کر اس کے پاس گیا اور پوچھا کوئی مسئلہ تو نہیں؟ اس دن اسلامیات کا پرچہ تها، اس نے ایک سوال دکھایا کہ “کوئی سے تین اولوالعزم پیغمبروں کے نام لکھیئے” کا جواب چاہیئے۔میں نے کوشش کی کہ کسی طرح رازداری سے اسے ایسے جواب لکھوا دوں کہ کسی کو پتہ نہ چلے اور کام بھی ہو جائے، ورنہ اچھی خاصی بدنامی ہو جانی تھی۔
میں نے لڑکے سے کہا کہ جواب میں اپنے تینوں ماموؤں کے نام لکھ دو کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کے تین ماموں ہیں جن کے نام ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ ہیں۔
اگلی راٶنڈ میں جب میں نے پیپر دیکها تو لڑکے نے جواب میں لکھا تھا : ماموں گڈو ، ماموں ٹونی اور ماموں چیکو