Home / آرٹیکلز / تین تین گھڑے

تین تین گھڑے

صحرا میں آپ نے خواتین کو سر پر تین تین پانی کے گھڑے لے جاتے دیکھا ہے.؟
جس سکون سے وہ نیچے گپ شپ لگاتے بنا ہاتھ کے سہارے کے جا رہی ہوتی ہیں بظاہر یہ بہت آسان لگتا ہے. لیکن یہ آسان ہوتا بلکل نہیں. ورنہ آپ گھر میں کسی دیگچی کو سر پر رکھ کر تجربہ کرلیں.

ایک جگہ نالے پر لکڑی کا تنا بطور پل رکھا ہوا تھا. اہل علاقہ کے چھوٹے بڑے اس پر سکون سے گزر رہے تھے. میں نے اس پر قدم رکھا تو غیر ارادی طور پر میرے ہاتھ جہاز کے پروں کی طرح پھیل گئے. قدم قدم جسم کا وزن ان ہاتھوں کی مدد سے قائم کر کے میں نے اس پُل کو پار کیا. علاقے کے بچے مجھے دیکھ کر ہنس رہے تھے.

گرتے ہوئے یا چلتے ہوئے ٹھوکر لگنے پر فطرت ہماری مدد کرتی ہے. غیر ارادی طور پر جسم اپنے توازن کیلئے کنٹرول بیلنس کرتا ہے. اس وقت اگر آپ نے باہر کی ہنسی پر اس کنٹرول میں اپنے شعور کو ٹانگ اڑانے کی اجازت دی تو آپ بیلنس کھو دیتے ہیں. آپ نالے میں گر جائیں گے.

جن کا روزمرہ کا معمول ہوتا ہے. ان کا جسم وہ توازن حاصل کر لیتا ہے. جن کا معمول نہیں وہ فطرتی طور پر ایک بچے کی طرح ابتدا کرتے ہیں. زندگی کے ہر نئے کام میں ہم اسی فطرت پر ہوتے ہیں. اس وقت توجہ اپنے سیکھنے اور اپنی منزل پر رکھیں. اگر آس پاس کے دیکھنے دکھانے کو معیار بنا لیا تو ہم زیادہ غلطیاں کرتے ہیں. اور زیادہ مایوسی ہوتی ہے.

فطرت کے آگے رکاوٹ بن جانے والے یہی لوگ پھر کہتے ہیں…. اپنی تو قسمت ہی خراب ہے.

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *