Home / آرٹیکلز / حکمتِ الٰہی

حکمتِ الٰہی

دودھ سے بھری کیتلی اس کی بیٹی کے ہاتھوں سے اچانک چھوٹ کر نیچے گری — سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا—

وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا– ایک لمحے کیلیئے اس کے ذہن میں شکوہ پیدا ہوا—

“اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟؟”

اگرچہ ایک ہی لمحے میں پورے دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا– تاہم وہ زبان سے کچھ نہ بولا۔۔۔

اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا–

ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور اس نے زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا— جب وہ جانے کیلیئے مڑی —

تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہو نے لگی—

وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی—

اسے صدمہ ہوا—

یقیناً انجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی—

اچانک اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟؟

فورًا رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا–

“یا رب ! تیرے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے-

ہم کتنے نادان ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے نقصان پر تقدیر کا گلہ کرنے لگتے ہیں۔۔۔”

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *