پرانے وقتوں کی بات ہے۔ایک بادشاہ کا بہت وفادار غلام تھا جو اسکی ہر وقت خدمت کرتا رہتا اچانک دن غلام بادشاہ کے سامنے حاضر ہوا کہنے لگا میں نوکری چھوڑ کر جارہا ہوں بادشاہ بہت حیران ہوا اس نے غلام سے پوچھا کیوں غلام نے کہا کہ پانچ اسباب ہیں پہلا یہ کہ۔۔
پہلا سبب یہ ھے آپ بیٹھے رہتے ہیں , میں آپ کے سامنے کھڑا رہتا ھوں جبکہ جس کی میں بندگی کرتا ھوں وہ اپنی نماز میں بھی بیٹھنے کا حکم دیتا ھے ۔۔
دوسرا سبب یہ ھے آپ جب کھانا کھاتے ہیں میں آپ کی کُرسی کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا آپ کو کھاتے ھوئے دیکھتا رہتا ھوں جبکہ میرا رب مجھے کھلاتا ھے خود کھانے پینے سے پاک ھے ۔۔
تیسرا سبب یہ ھے آپ سوئے ھوتے ہیں میں پہرہ دیتا ھوں جبکہ میرا رب نہیں سوتا , اُلٹا میں جب سوتا ھوں وہ خود میری نگہبانی فرماتا ھے ۔۔
چوتھا سبب یہ ھے میں ڈرتا رہتا ھوں آپ مر گئے آپ کے دُشمن مجھے آپ کا غلام سمجھ کر تکلیف دیں گے جبکہ میرا رب ہمیشہ قائم رھے گا , اُس کی موجودگی میں مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا ۔۔
پانچواں و آخری سبب یہ ھے مجھے ہمیشہ ڈر رہتا ھے مجھ سے معمولی سی غلطی ھوگئی آپ نے معاف نہیں کرنا جبکہ میں روزانہ سو بار غلطیاں یا گناہ کروں میرا رب توبہ کرنے سے معاف فرما دیتا ھے ۔۔