Home / آرٹیکلز / بس یہ ہے میری قبر کی تیاری

بس یہ ہے میری قبر کی تیاری

ایک ان پڑھ سے آدمی کا عشق رسول دیکھ سن کر قسم سے آنکھوں میں آنسو نکل آئے، جو بات اور جو سلیقہ میرا ناقص علم نا سکھا سکا وہ آدمی ان پڑھ ہونے کے باوجود بازی لے گیا ۔۔۔
اس آدمی سے کسی نے پوچھا کہ قبر میں جو رات آنی ہے ۔۔ اس کی کوئی تیاری کی ہے کیا؟ وہ کہنے لگا کہ فرشتہ آکر پہلا سوال پوچھے گا ۔۔ کہ تیرا رب کون ہے؟ تو میں کہوں گا کہ اس سوال کا جواب تو خود رب نے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص میں دے دیا ہے، مجھ سے کیا پوچھتے ہو ۔۔ اگلا سوال پوچھو۔ تو فرشتہ مجھے ایک شبیہ دکھا کر پوچھے گا کہ انہیں پہچانتے ہو ؟

تو میں اسے کہوں گا ۔۔۔ کہ ان کا نام اتنا چھوٹا نہیں ہے ۔۔ میں تمہیں ان کا نام بتاؤں گا تب تک ان کا چہرہ میرے سامنے سے غائب نا کرنا۔

پھر میں وہ درود پڑھنا شروع کرونگا جس میں ذکر آتا ہے جد الحسن والحسین صاحب معراج ۔۔۔ قاب قوسین ۔۔۔ شفیع المزنبین ۔۔۔ قہف الورہ ۔۔ خاتم النبین ۔۔ خاتم المرسلین ۔۔۔ شافع روز جزا ۔۔۔۔ رحمت العالمین ۔۔۔ صاحب البراق ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

کچھ وقت تو اس میں گذرے گا ۔۔ اور فرشتے کو ادب سے سننا پڑیگا ۔۔۔

اتنی دیر وہ آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کی شبیہ میری آنکھوں کے سامنے رکھی رکھے گا ۔۔۔

پھر میں کہونگا ۔۔۔ اوہو ۔ میں آپ ﷺ کا نام شاید ۔۔ بیچ میں سے بھول گیا ۔۔۔۔۔۔۔ میں پھر سے بتانا شروع کردونگا ۔۔۔ اور آخر تک بتاتے بتاتے پھر بھول جاونگا۔۔ اور دوبارہ سے شروع کرونگا۔۔۔۔ اسے سننا پڑیگا ۔۔۔ اور وہ آپﷺ شبیہ تھامے رکھے گا ۔۔۔ اور پھر سے غلطی ہوجائے گی اور پھر سے نام بتانا شروع کردونگا ۔۔۔ یوں بار بار اس کو دہراتے دہراتے ۔۔۔۔ یوم ال آخر آہی جائے گا ۔۔ تب تک میری آنکھوں کے سامنے بس ایک ہی منظر رہے گا ۔۔۔ آپﷺ کا دیدار ۔۔۔

تو بتاؤ جہاں میرے محبوب نبی ﷺ کی شبیہ موجود ہو ۔۔ ان کا ذکر مبارک موجود ہو ۔۔ وہاں کوئی عذاب ۔۔۔ کوئی اندھیرا ۔۔۔ کوئی سانپ ۔۔۔ کوئی بچھو ۔۔۔ کوئی آگ کوئی ذنجیر آسکتی ہے کیا؟

بس یہ ہے میری قبر کی تیاری ۔۔۔

مجھے اس نعتیہ شعر کی سمجھ اب آئی ہے ۔۔۔

میں قبر اندھیری میں گھبراؤ کا آقا

امداد میری کرنے آجانا رسول اللہ

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *