Home / آرٹیکلز / ایسا بھی ھوتا ھے*

ایسا بھی ھوتا ھے*

اچانک ہمارا بیٹا بھاگتا ہوا آیا اور اس ماہ جبین سے چمٹ کر بولا مما بھوک لگی ہے کھانا کب لگے گا ہم پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے
آج بہت دن بعد دل سے تیار ہوا سالے کا نکاح تھا

ہال میں ہر طرف رنگین آنچلوں اور حسیناؤں کی بہار تھی مہمانوں سے ملتے ملاتے اچانک نگاہ ایک ماہ جبین پر پڑی اور اس نے بھی ایک شرمیلی مسکراہٹ اور آنکھ اٹھا کر ایک ادا سے ہمیں دیکھا ہئے بس نہ پوچھیں دل کی کیا حالت ہوئی اب تو جہاں وہ ماہ جبین وہاں ہماری نگاہیں اس نے بھی ہر بار کسی نہ کسی سے ملاقات کرتے کراتے ہمیں انہیں اداؤں سے دیکھا اور ہم اسکی محبت میں بے بس ہوتے جارہے تھے بیگم بھی غائب شاید دلہن کے ساتھ مصروف ہونگی ۔خیر اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس ماہ جبین نے رخ ہماری جانب کیا اور خراماں خراماں مسکراہٹ کے ساتھ ہماری طرف بڑھنے لگیں ہمارا دل تو بس رسیاں تڑانے لگا عجیب سی کشمکش تھی دل چاہتا ان سے پہلے ان کی طرف بڑھ جائیں لیکن بیگم کا خوف بھی تھا ان کے اور ہمارے درمیان بس تھوڑا ہی فاصلہ ہوگا بس ہم نے فیصلہ کرلیا کچھ بھی ہو نمبر تو ہم لیکر رہینگے ابھی ان خوش گمانیوں میں غوطہ زن ہی تھے کہ اچانک ہمارا بیٹا بھاگتا ہوا آیا اور اس ماہ جبین سے چمٹ کر بولا مما بھوک لگی ہے کھانا کب لگے گا ہم پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جھٹکا کھا کر دل دہلانے والی حیرانیوں کو سائڈ میں رکھ کر جب اسے غور سے دیکھا وہ ہماری بیگم ہی تھیں آج پارلر سے تیار ہوئئ تھیں اسلئے دھوکہ کھاگئے

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *