Home / آرٹیکلز / شوہر اور بیوی کے مابین دوریاں

شوہر اور بیوی کے مابین دوریاں

ایک ساتھی سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تو کہنے لگے بیوی قریب نہیں آنے دیتی، شادی کو 9 سال ہوگۓ ہیں شروع میں معاملات بہتر تھے لیکن پھر دوریاں بڑھتی گیئں۔۔۔!!!
شروع میں وہ میرا بہت خیال رکھتی تھی میرے گھر آنے سے پہلے کبھی نا سوتی تھی خواہ مجھے آنے میں کتنی ہی دیر ہوجاۓ، اسی کے ساتھ ساتھ میرے لیں میری پسند کے کھانے بنایا کرتی تھی لیکن اب صرف اپنی اور بچوں کی پسند کو ترجیح دیتی ہے۔۔۔!!!

میں نے پوچھا، آخری بار بیوی کو باہر گھمانے کب لیکر گۓ تھے ؟؟؟

جواب ملا، بیوی کو باہر لیکر گۓ ہوۓ کافی عرصہ ہوگیا کچھ یاد نہیں ٹھیک سے۔۔۔!!!

میں نے پوچھا، آخری بار بیوی کے لیۓ تحفہ کب خریدا تھا ؟؟؟

جواب ملا، تحفہ تو کبھی نہیں خریدا لیکن جب بھی وہ کوئی چیز مانگتی ہے میں اسے ضرور لاکر دیتا ہوں۔۔۔!!!

میں نے پوچھا، کبھی کچن میں کام کرتی ہوئی بیوی کا ہاتھ بٹایا ؟؟؟

ہنستے ہوۓ جواب ملا، یہ ہم مردوں کے کام تھوڑی ہیں یہ تو عورتوں کے کام ہیں میں اگر یہ کام کرنے لگا تو رن مرید کا ٹیگ لگ جانا ہے میرے نام کے ساتھ۔۔۔!!!

میں نے پوچھا، کبھی بیوی کے بناۓ ہوۓ کھانے کی تعریف کی ؟؟؟

جواب ملا، اس سوال پر اُس نے زور سے ہنستے ہوۓ کہا کہ کھانا میری پسند کا بناۓ گی تو تعریف کروں گا نا۔۔۔!!!

میں اپنا ایک آخری سوال کرنے ہی والا تھا تو اس ساتھی نے اچانک چاۓ کا کپ نیچے رکھتے ہوۓ کہا، سالک شفیق بھائی میں آپ سے اپنے مسئلے کا حل پوچھ رہا ہوں اور آپ میری ہی خامیاں نکال رہے ہیں۔۔۔!!!

میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اگر بیوی میں خامیاں دیکھو تو اچھے اخلاق اور مدد باری تعالی سے ان خامیوں کو اچھایئوں میں تبدیل کرو

اور اگر بیویاں شوہر میں خامیاں دیکھیں تو وہ بھی اچھے اخلاق اور مدد باری تعالی کے ذریعے ان خامیوں کو اچھایئوں تبدیل کرے۔۔۔!!!

میری بیوی میں فلاں خامی ہے ، میرے شوہر میں فلاں خامی یے، ارے اللہ کا واسطہ ایک دوسرے کی خامیاں گننا چھوڑ کر فکر کرو کہ خامیوں کو دور کیسے کرنا ہے۔۔۔!!!

بیوی قریب نہیں آنے دیتی اسکی زیادہ تر ایک ہی وجہ ہوتی یے کہ بیوی کے اندر شوہر کے لیۓ احساس ختم ہوتا جارہا ہے، اب شوہر کیا مارے گا ؟ گالی دے گا ؟ جھگڑا کرے گا ؟ نہیں۔۔۔! ایک اچھا شوہر کبھی یہ کام نہیں کرے گا بلکہ فکر کرے گا کہ میں اپنی بیوی کے اندر اپنے لیے احساس کو کیسے پیدا کروں۔۔۔!!!

اسے دو ہفتوں میں ایک بار باہر گھمانے لے جاؤ، یہ اس کا حق یے، فارغ ہو تو کچن میں جا کر ذرا اسکا ہاتھ بٹا دو، خدا کی قسم یہ رن مریدی نہیں بلکہ سنت رسولﷺ ہے

اسکے بناۓ ہوۓ کھانے کی دو الفاظ میں تعریف کردو اسکے کام کی تعریف کردو، اسکے کاموں میں اسکی حوصلہ افزائی کرو، کھانا اسکے ساتھ کھاؤ، دو نوالے ہاتھ سے کھلاؤ، اداس ہو تو ہاتھ پکڑ کر اداسی کی وجہ پوچھو، پیشانی پر بوسہ دو، اسے سینے سے لگاؤ وہ تمہارے بچوں کی ماں یے اس نے نسل چلانی ہے تمہاری۔۔۔!!!

آپ کہتے ہیں قریب نہیں آتی میں کہتا ہوں جان دینے والی بن جاۓ گی، ایک بار ان اعمال کو کرکے دیکھیں، اسے عزت اور محبت دیں 80 فیصد عورتیں اس رویہ پر شوہر کی دیوانی بن جاتی ہیں۔۔۔!!!

اسی طرح خواتین سے کہوں گا کہ شوہر کیسا بھی ہے لیکن اگر کوئی بیوی شوہر کو ناراض کرکے سوجاۓ تو ساری رات بیوی پر فرشتوں کی لعنتیں برستی ہیں، ایک جگہ اور پڑھا تھا کہ جو عورت شوہر کو ناراض کرکے ساری رات ذکر و ازکار و عبادات کرتی رہے اسکا کوئی عمل قبول ہونے والا نہین جب تک شوہر راضی نا ہوجاۓ۔۔۔!!!

میرے شوہر مین یہ خامی، میری بیوی میں یہ خامی اللہ کا واسطہ یہ باتیں چھوڑ کراچھے اخلاق اور مدد باری تعالی کے ذریعے اپنے ساتھی کی خامیوں کو اچھایئوں میں تبدیل کرنے کی فکر کریں۔۔۔!!!

About admin

Check Also

دو مریض اسپتال میں بستروں پر تھے

دو مریض اسپتال کے بستروں پر لیٹے ہوئے تھے ایک شخص بیٹھنے کے قابل تھا،اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *